27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جی ایس ٹی کے تحت تفریحی خدمات پر ٹیکس کی کم شرح

Urdu News

نئی دہلی،؍مئی، آئین میں شامل ریاستوں کی فہرست میں 62 نمبر کے ٹیکسوں کو، جو تفریح اور دل بہلانے ولی خدمات پر عائد کئے جاتے ہیں، اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) میں شامل کرلیا گیا ہے۔ البتہ ان میں پنچایت یا میونسپلٹی کی طرف سے عائد کردہ تفریحی محصول شامل نہیں ہوں گے۔ اشیاء اور خدمات ٹیکس کی کونسل نےتفریحی مقامات پر یا سینیما تھیٹروں میں داخلوں کی فیس پر جی ایس ٹی کی 28 فیصد شرح طے کی ہے۔ البتہ تھیٹروں یا سنیما ہالوں میں سینیماٹو گرافی فلموں کی نمائش کیلئے کئی ریاستوں میں تفریحی ٹیکس 100 فیصد تک عائد کیا جاتا ہے۔

کئی ریاستوں میں کیبل ٹی وی اور ڈائریکٹ ٹو ہوم ( ڈی ٹی ایچ) پر ریاستوں نے 10 سے 30 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کر رکھا ہے۔ اس کے علاوہ ان پر 15 فیصد سروس ٹیکس بھی عائد کیا جاتا ہے۔ ان کے مقابلے جی ایس ٹی کاؤنسل نے ان خدمات پر 18 فیصد کی شرح طے کی ہے۔

کسی سرکس، تھیٹر، لوک رقص سمیت بھارتی کلاسیکی رقص وموسیقی اور ڈرامے پر جی ایس ٹی کاؤنسل نے 18 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد کیا ہے۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی کاؤنسل نے ان میں چھوٹ کیلئے 250 روپے تک کی داخلہ فیس پر غور کرنے کی منظوری دی ہے۔ ان تمام خدمات پر ریاستوں کے ذریعے تفریحی ٹیکس عائد کیا جاتا ہے۔

اس کے نتیجے میں جی ایس ٹی کے تحت تفریحی خدمات پر ٹیکس کی شرح کم ہوگی۔ اس کے علاوہ جی ایس ٹی کی کم شرحوں کی وجہ سے فائدے کے ساتھ ساتھ خدمات فراہم کرنے والے لاگت اور لاگت والی خدمات پر ادا کی گئی جی ایس ٹی کے لئے پوری آئی ٹی سی کے حقدار ہوں گے۔ فی الحال ایسی خدمات فراہم کرنے والے ملک میں تیار کردہ کیپٹل گُڈس اور دیگر لاگت پر ادا کئے گئے ویٹ کیلئے آئی ٹی سی کے حقدار نہیں ہوتے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More