26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایچ یو آر ایل نے ایف سی آئی ایل کی گورکھپور اور سندری اکائیوں اور ایچ ایف سی ایل کی برونی اکائی کے احیاء کے لئے زمین کرائے پر لینے سے متعلق معاہدے اور رعایتی معاہدے کئے

Urdu News

نئی دہلی، این ٹی پی سی ، آئی او سی ایل ، سی آئی ایل اور ایف سی آئی ایل ؍ ایچ ایف سی ایل  کی مشترکہ ملکیت کی حامل کمپنی   ہندوستان عرورک   اینڈ رسائن لمیٹیڈ (ایچ یو آر ایل ) نے گورکھپور ، سندری اور برونی میں فرٹیلائزر احیاء پروجیکٹوں کو نافذ کرنے کے لئے فرٹیلائزر کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ (ایف سی آئی ایل ) اور ہندوستان فرٹیلائزر کارپوریشن لمیٹید (ایچ ایف سی ایل )  کے ساتھ زمین کو کرائے پر لینےسے متعلق  معاہدے اور  رعایتی معاہدے  کئے ہیں ۔

ایچ یو آر ایل کو گورکھپور سندری اور برونی پر مشتمل تینوں مقامات میں فرٹیلائزر پروجیکٹوں کے قیام میں آسانی فراہم کرنے کے لئے مرکزی کابینہ نے 9 اگست 2018 کو زمین کرائے پر دیئے جانے کو اپنی منظوری دی تھی۔ اس کے مطابق معاہدے پر دستخط کئے گئے تھے۔ علاوہ ازیں اس معاہدے سے متعلق ایف سی آئی ایل ؍ ایچ ایف سی ایل کے ذریعے ایچ یو آر ایل کو 55 برسوں کی مدت کے لئے زمین کرائے پر دی جائے گی۔

ایف سی آئی ایل کی گورکھپور اور سندری اکائیوں اور ایچ ایف سی ایل کی برونی اکائی  کے احیاء سے فرٹیلائزر کے سیکٹر میں کافی سرمایہ کاری کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ اس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور بالخصوص ملک کے شمالی خطے ؍ ریاست کی معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔ فرٹیلائزر اکائیوں کے احیاء سے گھریلو سطح پر یوریا کھاد کی پیداوار میں بھی اضافہ ہوگااور ملک یوریا کھاد کے سلسلے میں خود کفیل ہو جائے گا۔ مذکورہ تینوں نئے پلانٹس فی الحال عمل آوری کے مرحلے میں ہیں۔ اور امید ہے کہ ان پلانٹوں میں کھادوں کی پیداوار سال 2021 کے اوائل میں شروع ہو جائے گی۔

فرٹیلائزر س کی  سکریٹری محترمہ بھارتی سیوا سوامی سہاگ کے علاوہ کھادوں کے محکمے، ایچ یو آر ایل  ،ایف  سی آئی ایل ، ایچ ایف سی ایل  اور پی دی آئی ایل  کے سینئر افسران کی موجودگی میں کاغذات اور دستاویزات پر دستخط کرنے کا عمل مکمل کیا گیا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More