33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈس فوڈ-2019 II میں 600 عالمی خریداروں کی شرکت متوقع

Urdu News

نئی دہلی، ڈھاکہ میں واقع انڈیا -بنگلہ دیش  چیمبر آف کامرس (آئی بی سی سی آئی ) ماکولات و مشروبات کے خریداروں  کی ایک بڑی جماعت کے ساتھ انڈس فوڈ-2019  II میں شرکت کرے گا تاکہ  وہ ہندوستان سے ماکولات و مشروبات کی اپنی ضروریات کو پوری کر سکے۔ انڈیا -بنگلہ دیش  چیمبر آف کامرس (آئی بی سی سی آئی ) کے موجودہ صدر اور فیڈریشن آف بنگلہ دیش چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف بی سی سی آئی ) کے سابق صدر عبدالمطلوب احمد نے اس بات کا علان  حال ہی میں مہا کھالی ،ڈھاکہ میں  نیتھول بھون میں تجارت کو فروغ دینے سے متعلق ہندوستانی کونسل (ْٹی پی سی آئی)  کے ڈائریکٹر ، اشوک سیٹھی کے ساتھ  تبادلہ خیال کے بعدکیا ہے۔

تجارت کو فروغ دینے سے متعلق ہندوستانی کونسل (ْٹی پی سی آئی ) سارک ملکوں سے زیادہ سے زیادہ خریداروں کو راغب کرنے کے لئے  پوری کوشش کر رہا ہےتاکہ یہ ممالک ہندوستان سے کھانے اور پینے سے متعلق اپنی ضروریات  کی تکمیل کر سکیں۔ چند بڑے خریداروں میں خلیجی تعاون کونسل ( جی سی سی )  کےممالک بشمول ایران  اور آزاد  ملکوں کی دولت مشترکہ اور روسی دولت مشترکہ (سی آئی ایس )  کےممالک سے تعلق رکھنے والے سپر مارکیٹ چین نے انڈس فوڈ –II  میں پہلے ہی اپنی شرکت کے لئے وعدہ کر لیا ہے۔

چند کلیدی مصنوعات اور کھانے پینے کی اشیاء جن کو بنگلہ دیش  ہندوستان سے درآمد کرے گا ،ان میں پھل ، مصالحے، میٹھی  اشیاء ، زرعی مصنوعات ، خشک میوہ جات ، سرسوں اور سوابین تیل شامل ہیں۔ بنگلہ دیش ہندوستان کی شمال مشرقی ریاستوں کے ساتھ پہلے سے ہی تجارت کر رہا ہے۔ انڈس فوڈ –II  میں شرکت کرنے والا بنگلہ دیش کا وفد شمال مشرقی ریاستوں سے تعلق رکھنے والے  برآمد کاروں  سے ملاقات کرے گا۔ اس میں شمال مشرقی ریاستوں کا محکمہ باغبانی بھی شامل ہے۔

تجارت کو فروغ دینے سے متعلق ہندوستانی کونسل (ْٹی پی سی آئی )  ، گریٹر نوئیڈا ، قومی راجدھانی خطہ دہلی ، میں 14 اور 15 جنوری 2019 کو منعقد ہونے والے انڈس فوڈ –II   میں ورلڈ فوڈ سپر مارکیٹ میں 50ملکوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 600 عالمی خریداروں اور 350 سے زائد ہندوستانی برآمد کاروں اور پروڈیوسروں کی شرکت کی توقع کر رہا ہے۔

انڈس فوڈ –I  کا انعقاد سال 2018 کے اوائل میں عمل میں آیا  تھا ۔اس میں 43ملکوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ درآمد کاروں اور 320 ہندوستانی برآمدکاروں نے  شرکت کی تھی اور تقریباً  650 ملین امریکی ڈالر کی تجارت کی تھی۔ ماکولات اور مشروبات  کی انڈسٹری کے 12 زمروں سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی خریداروں  اور  ہندوستانی فروخت کنندگان  نے تجارتی بات چیت کا  ایک نادر موقع پایا تھا۔ انہوں نے  بڑے برانڈوں ، پرائیویٹ لیول اور خام اشیاء کی تھوک خریداری سے متعلق گفتگو کی تھی ،جن کو ہندوستان بقیہ  دنیا کو فراہم کر سکتا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More