26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ڈی بی کا’’لوگو‘‘ ڈی یہ ظاہر کرے گا کہ کو-آپریٹیوز کا دودھ اور دودھ سے تیار کی جانے والی اشیاء محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ہیں:رادھاموہن سنگھ

एनडीडीबी “लोगो” डेरी सहकारिताओं तथा उत्‍पादक संस्‍थाओं से सुरक्षित एवं गुणवत्‍ता दूध एवं दूध उत्‍पादों का धोतक है: श्री राधा मोहन सिंह
Urdu News

نئی دہلی،؍جولائی،زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب رادھاموہن سنگھ نے آج کرشی بھون، نئی دہلی میں نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ (این ڈی ڈی بی) کے کوالٹی مارک ’’لوگو‘‘ کا اجراء کیا۔ اس موقع پر زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب سدرشن بھگت، ڈی اے ایچ ڈی اینڈ ایف کے سکریٹری جناب دیویندر چودھری، نیشنل ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے چیئرمین جناب دلیپ رتھ موجود تھے۔ وزیر زراعت نے خوراک کے تحفظ اور معیار قائم رکھنے کا نظام اختیار کرنے اور اعلیٰ معیار کے اصولوں پر کاربند رہنے کیلئے 14 منتخبہ مینوفیکچرنگ اکائیوں کو سرٹیفکیٹ بھی پیش کئے۔

جناب رادھاموہن سنگھ نے کہا کہ این ڈی ڈی بی کوالٹی مارک’’لوگو‘‘ برانڈ کی شناخت کیلئے شروع کیا جارہا ہے۔ یہ لوگو ظاہر کرے گا کہ ڈیری کوآپریٹیو کے ذریعہ فراہم کرایا جانے والا دودھ اور دودھ سے تیار کی جانے والی اشیاء محفوظ اور اعلیٰ معیار کی ہیں۔ اس سے صارفین کی اس قدر شناسی کو بھی تقویت ملے گی کہ کوالٹی کے نشان کا مطلب اچھی کوالٹی ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر نے کہا کہ این ڈی ڈی بی کے کوالٹی مارک سے ڈیری کوآپریٹیوز اور دودھ کی پیداوار سے متعلق اداروں کو ان کی ضرورت کے مطابق برانڈ کی شناخت ملے گی اور اس سے انہیں مسابقتی فائدہ بھی حاصل ہوگا۔ اس سے ڈیری کوآپریٹیو برانڈ پر صارفین کا اعتماد حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر زراعت نے کہا کہ اس کا مقصد اعلیٰ معیار کے دودھ اور دودھ سے تیار ہونے والی اشیاء کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیری فرموں اور صارفین کے پورے سلسلے میں بہتری لانا ہے۔ اس پہل کے ذریعہ خوراک کے تحفظ اور اس کا معیار قائم رکھنے کیلئے کسی نئے اضافی نظام کی تجویز پیش کرنا نہیں ہے بلکہ کوالٹی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ضروری طریقہ کار وضع کرنا ہے۔

 جناب رادھاموہن سنگھ نے مزید کہا کہ ایک 11 رکنی انتظامی کمیٹی کوالٹی مارک سے متعلق کاموں کی نگرانی کرے گی۔ اس میں ڈی اے ڈی ایف کے ارکان اور خطوں کی نمائندگی کرنے والی چار فیڈریشنوں کے منیجنگ ڈائریکٹر شامل ہوں گے۔ انتظامی کمیٹی میں ایک ایف ایس ایس اے آئی کا نمائندہ اور ڈیری صنعت کے دو ماہرین بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواہش مند فیڈریشنز؍ کوآپریٹیو ڈیری؍ تعلیمی ادارے؍  سرکاری ڈیری اکائیاں؍ کوالٹی مارک کیلئے درخواست دے سکتی ہیں۔ اس کوالٹی مارک کیلئے صرف ایسی ڈیری اکائیاں ہی اہل ہوں گی جو خوراک کے تحفظ اور دودھ ادودھ سے تیار ہونے والی اشیاء کیلئے معیار قائم رکھنے کا نظام اختیار کریں گی اور کوالٹی مارک کے رہنما خطوط میں دئے گیے معیار کے اصولوں پر کاربند ہوں گی۔

وزیر زراعت نے کہا کہ کوالٹی، خوراک کے تحفظ کے معیارات برقرار رکھنے اور معاہدے کی شرائط کی پابندی کرنے پر کوالٹی مارک تین سال کی مدت کیلئے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوالٹی مارک اگرچہ تین سال کیلئے دیا جائے گا لیکن اس بات کی جانچ کیلئے ہرسال نگرانی آڈٹ کرایا جائے گا کہ کوالٹی مارک کی شرائط کو پورا کیا جارہا ہے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوری 2016 میں اس پہل کو شروع کئے جانے کے بعد سے این ڈی ڈی بی کو ملک بھر کی  کوآپریٹیوز سے 55 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے14 اکائیوں نے جانچ کے عمل کے دو مرحلوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ 31 ڈیریوں کو ان معاملات کی اطلاع دی گئی جن میں وہ اصلاح کرسکتی ہیں۔ انہیں اصلاح کرنے کیلئے 6 سے 9 ماہ تک کا وقت دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی ڈی بی کی یہ پہل ایف ایس ایس اے آئی کی کوششوں میں تعاون کرے گی اور انہیں مستحکم کرے گی۔ اس سے ملک بھر میں مختلف ڈیری اکائیوں کے درمیان رہنما خطوط میں دیئے گئے کوالٹی سے متعلق اقدامات کرنے کے سلسلے میں متوقع بیداری بھی پیدا ہوگی۔

اس موقع پر جناب سدرشن بھگت نے کہا کہ اس اسکیم میں شرکت کرنے والی ڈیری اکائیوں کے کام کاج کے طور طریقوں کی نگرانی اور تصدیق کی جائے گی۔ یہ جانچ دو مرحلوں میں کی جائے گی، ابتدائی جانچ اور حتمی جانچ۔ ابتدائی جانچ میں گاؤں کی سطح پر دودھ کی حصولیابی اور پراسس کرنے والے بنیادی ڈھانچے کی دستیابی، کام کرنے والوں کی تربیت اور خوردہ فروخت پر توجہ دی جائے گی۔ حتمی جانچ کیلئے صرف ایسی اکائیوں پر ہی غور کیا جائے گا ، جو ابتدائی جانچ میں 70 فیصد نمبر حاصل کریں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More