39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ورلڈ فورڈ انڈیا 2017 میں شمال مشرقی ہندوستان : آرگینک پیداواری مرکز، غیر تشخیص شدہ مواقع سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں شرکت

Dr Jitendra Singh attends Conference at World Food India 2017 on North East India: Organic Production Hub; Opportunities Unexplored
Urdu News

نئی دہلی۔ر؛ شمال مشرقی علاقے کی ترقی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2017 میں شمال مشرقی ہندوستان : آرگینک پیدواری مرکز ، غیر تشخیص شدہ مواقع پر منعقدہ کانفرنس میں آج شرکت کی۔

اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ شمال مشرقی ہندوستان بیشک غیر تشخیص شدہ مواقع کی سرزمین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمیں آگے بڑھنا ہے اور یہ بھی طے کرنا ہے کہ کیسے آگے بڑھا جائے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں کیے گئے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں میں شمال مشرقی علاقے کی غیر تشخیص شدہ صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے ہندوستان کے شمال مشرقی علاقے کو دیگر علاقوں کے قریب لانے کی کوشش ہوتی تھی لیکن اب دیگر علاقوں کو شمال مشرقی علاقے کے قریب لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شمال مشرقی علاقے سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ سبھی علاقے کی متوازن ترقی ملک کی ترقی کے لیے ضروری ہے۔

 

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More