32.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ڈی ایم اے نے تریویندرم ہوائی اڈے پر سی بی آر این ایمرجنسی کے لئے تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، سی بی آر این  کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے ہوائی اڈے پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے والوں ( اے ای ایچ) کی تیاری میں اضافہ کرنے کی خاطر ایک بنیادی تربیتی پروگرام آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں تریویندرم بین الاقوائی ہوائی اڈے پر شروع ہوا۔ یہ پانچ روزہ تربیتی پروگرام آفات کے بندوبست کی قومی اتھارٹی  (این ڈی ایم اے) کے ذریعے منعقد کیا جارہا ہے۔

سی بی آر این سے متعلق ہنگامی حالات کا مقصد کیمیاوی ، حیاتیاتی، ریڈیائی اور نیوکلیائی مادے سے ہونے والے خطرات  سے نمٹنا ہے۔

یہ تربیتی پروگرام ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا ( اے اے آئی) ، انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر میڈیسن اینڈ الائڈ سائنسز (آئی این ایم اے ایس) اور  آفات سے نمٹنے والی قومی فورس ( این ڈی آر ایف)  کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔

 سی بی آر این سے متعلق ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے خصوصی صلاحیتوں اور کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ سی بی آر این سے متعلق ایک چھوٹا سا واقعہ بھی ہوائی اڈوں پر  لوگوں میں خوف وہراس پیدا کرسکتا ہے۔ یہ تربیتی پروگرام اے ای ایچ کو  سی بی آر این  سے متعلق کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے قابل بناکر  ہمارے ہوائی اڈوں پر سی بی آر این کے تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے ہے۔

 اس پروگرام میں لیکچرس کے ساتھ ساتھ ذاتی تحفظ کے آلات  ( پی پی ای)  کے استعمال سمیت سی بی آ راین کا پتہ لانے اور اس کے اثرات کو ختم کرنے کے راست مظاہروں سمیت عملی تربیت بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ اے ای ایچ کو  سی بی آر این کی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سازوسامان سے لیس کرنے کے علاوہ تربیتی پروگرام انہیں طبی امداد فراہم کرنے اور نفسیاتی – سماجی حمایت فراہم کرنے کی بھی تربیت فراہم کرے گا۔

 مختلف متعلقہ محکمے جیسے ایٹمی توانائی کا محکمہ ( ڈی اے ای) ، آئی این ایم اے ایس ، این ڈی ایم اے ، این ڈی آر ایف ، بھابھا ایٹمی تحقیقی مرکز  (بی اے آر سی)  اور  کیرالہ کی ریاستی آفات کے بندوبست کی اتھارٹی  (کے ایس ڈی ایم اے)  شرکت کرنے والوں کو تربیت فراہم کریں گے۔

ہوائی اڈے پر آپریشن اور دیکھ ریکھ کے لئے ذمہ دار  مختلف ایجنسیوں کے کُل 50 نمائندوں کو  سی بی آر این ہنگامی صورت حال کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں تربیت دی جائے گی۔ اس کےعلاوہ آدھے دن کے ماڈیول میں  کام کرنے کی سطح کے عملے کے  150 افراد کو  اس موضوع پر معلومات فراہم کی جائے گی۔ تربیتی پروگرام کے دوران  ایک آزمائشی مشق بھی کی جائے گی۔

ہوائی اڈوں پر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے اے ای ایچ  کو فوری اقدامات کرنے کی اہلیت فراہم کرنے کی خاطر ملک بھر میں ہوائی اڈوں پر  منعقد کئے جانے والے اس طرح کے پروگراموں کی یہ 11 ویں سیریز ہے۔ اس سے پہلے چنئی ، کولکاتا ، ممبئی ، وارانسی ، پٹنہ ، احمد آباد ، حیدرآباد ، چنڈی گڑھ ، رائے پور اور بینگلورو میں بھی  اس طرح کی تربیت کا ایک ایک پروگرام پہلے ہی منعقد کیا جاچکا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More