29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این سی سی نے، قومی میری ٹائم ڈے کے موقع پر یکم سے پانچ اپریل کے درمیان سمندر کے کنارے اور آبی ذخائر کی صفائی کا انعقاد کیا

Urdu News

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے ، نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) نے ایک ملک گیر فلیگ شپ مہم ’پنیت ساگر ابھیان‘ شروع کی ہے تاکہ سمندروں/ ساحلوں اور دیگر آبی ذخائر کو پلاسٹک اور دیگر فضلاء سے پاک کیا جائے جن میں ندیاں اور جھیلیں شامل ہیں۔’پنیت ساگر ابھیان 2022‘ کا ابتدائی مرحلہ یکم سے پانچ اپریل 2022 کے درمیان قومی سمندری دن کے موقع پر شاندار انداز میں منعقد کیا جارہا ہے۔ این سی سی کی تمام 17 ریاستی ڈائریکٹوریٹ کے 1.5 لاکھ سے زیادہ کیڈٹس مختلف سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جو تقریباً 50 لاکھ شہریوں کی آبادی پر مثبت طور سے اثر انداز ہو رہے ہیں۔

گذشتہ سال ستمبر میں منعقد ہونے والی فلیگ شپ  مہم  مقبول رہی تھی جس میں 127 ساحلی علاقوں سے تقریباً 3.9 لاکھ کیڈٹس نے حصہ لیا تھاجس میں یکم سے 30 دسمبر 2021 کےدرمیان چلائی جانی والی ماہانہ مہم میں تقریباً 19 ٹن پلاسٹک کا کچرہ جمع کیا گیا  تھا۔ اس مہم کی زبردست کامیابی کے مدنظر یہ فیصلہ کیا گیا کہ ’پنیت ساگر ابھیان‘ کو ایک مسلسل سرگرمی کے طور پر جاری رکھی جائے گا، جس کا ا نقعاد پورے سال این سی سی کی تمام اکائیوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

ابھیان کا مقصد ، مقامی لوگوں کو آگاہ کرنا اور انھیں ’سووچھ بھارت‘ کے بارے میں بیدار کرنا ہے۔ اس کا تصور مقامی آبادی اور آنے والی نسلو ں میں ساحلوں اور دریا کے کنارے صاف رکھنے کی اہمیت کے بارے میں ، بیداری کو بڑھانے کے لیے ہے۔ اس سلسلے میں مختلف مقامات پر ڈرائنگ اور پوسٹر سازی کے مقابلے، مضمون نویسی، شاعری، مضمون نگاری، مباحثے وغیرہ کا انعقاد بھی کیا جارہاہے۔ این سی سی کیڈٹس کے ساتھ  ملک بھر میں ، این سی سی کے سابق طلبا، مقامی لوگ  اور سیاح بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس ابھیان نے بڑے پیمانے پر مقبولیت حاصل کی ہے جس کا ذکر وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی ’من کی بات‘ میں کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More