صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا نے آج کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے آزادی کا امرت مہوتسو کی آئیکونک ویک تقریبات کا افتتاح کیا۔ شاندار ہفتے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکلز ایجوکیشن اینڈ ریسرچ (این آئی پی ای آر)، ایس اےایس نگر پنجاب ، ایک ہفتے تک مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا جن میں لیکچر سیریز ، سیمینار اور نمائش شامل ہیں۔
آئیکونک ویک کا افتتاح کرتے ہوئے جناب مانڈویا نے کہا کہ بھارت کو بجا طور پر دنیا کی فارمیسی کہا جاتا ہے؛ یہ جنیرک ادویات کا سب سے بڑا مینوفیکچرر ہے۔ بھارت دنیا کے بہت سے ممالک کو جنیرک ادویات برآمد بھی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’این آئی پی ای آر نے بھارت میں فارما کو صنعتوں کی ترقی میں ایک اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نصاب تعلیم اور تحقیق صنعتوں کی ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے اور انہیں ایم ایس ایم ایز کو اختراعی سولیوشن فراہم کرانے چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ این آئی پی ای آر کو ملک میں شروع کئے جانے والے میڈیکل ڈیوائس پارکوں کے ساتھ بھی تعاون کرنا چاہیے۔
مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ آج جب ہم اپنی آزادی کے 75 ویں سال کا جشن منا رہے ہیں،فارما سیوٹیکلز کے محکمے اور این آئی پی ای آر کو آئندہ 25 برسوں کےلئے ایک روڈ میپ کے بارے میں سوچنا چاہیے۔آج ہم ایکٹیو فارما سیوٹیکلز انگریڈیئنٹ (اے پی آئی) کے لئے درآمدات پر انحصار کرتےہیں۔ بھارت میں ادویات کے بہت کم پیٹنٹ ہیں۔ اس صورتحال کو آئندہ 25 برسوں میں تبدیل ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس میدان میں بھارت خود کفیل بنانے کی کوشش کرنی ہوگی۔
جناب مانڈویا نے کہا کہ ریکارڈ مدت میں کووڈ ۔19 کے لئے ویکسین تیار کرکے بھارت نے دکھا دیا ہے کہ بھارت میں دماغی صلاحیت اور افرادی قوت کی کوئی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پی ایم غریب کلیان پیکج کے تحت ویکسین کی ریسرچ کے لئے ملک کے سائنس دانوں اور محققین کے لئے 9 ہزار کروڑ روپے مختص کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں پر اعتماد کیا ہے۔ بھارت کی ممتاز طبی تحقیق تنظیم آئی سی ایم آر نے کو ویکسین کی تیاری میں شرکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح دیگر تحقیقی اور تعلیمی اداروں کو بھی صنعتوں کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔
فارما سیوٹیکلز کے محکمے کی سکریٹری، این آئی پی ای آر کی اپیکس کونسل کی چیئر پرسن محترمہ ایس اپرنا، این آئی پی ای آر ایس اے ایس نگر کے ڈائرکٹر پروفیسر دُلال پانڈا، اور کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے دیگر سینئر افسران اس تقریب میں موجود تھے۔
تقریب کو https://www.youtube.com/watch?v=OKzn4daXoXM پر ویب کاسٹ کیا گیا تھا۔