24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ثقافت اورسیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب پرہلاد سنگھ لال قلعہ واقع دلی میں آزاد ہند حکومت کے قیام کے 76ویں برس کی یادگاری تقریب میں شرکت کریں گے

Urdu News

نئیدہلی: ۔ثقافت اورسیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ 21 اکتوبر 2019 کو لال قلعہ واقع دلی میں آزادہند حکومت کے قیام کی 76ویں سالگرہ  تقریب  میں شرکت کریں گے۔

          اس اہم تاریخی واقعہ کی یادگاری تقریب کے  دوران نیتا جی سبھاش آئی این اے ٹرسٹ  کے سکریٹری جنرل جناب سنجے چودھری اور ثقافت کے سکریٹری جناب ارون گوئل اور اے ایس آئی کی ڈائریکٹرجنرل محترمہ اوشا شرما سمیت آزادہند فوج کے دیگر معمر اراکین  بھی موجود رہیں گے۔

          گزشتہ برس 21 اکتوبر 2018 کو ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، لال قلعہ پر قومی پرچم لہرایا تھا اور نیتا جی سبھاش چندر بوس کے ذریعہ قائم کی گئی آزادہندحکومت کی 75 ویں سالگرہ کی یادگاری لوح کی رونمائی بھی کی تھی ۔ بعد ازاں  23 جنوری 2019 کو نیتا جی سبھاش چندر بوس کی 122ویں سالگرہ کے موقع پر وزیر اعظم نے لال قلعہ میں  سبھاش چندر بوس میوزیم کا بھی افتتا ح کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More