33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایم وینکیانائیڈو نے‘‘ بھارت کے ویرکارپس’’ میں تعاون کیلئےراج ناتھ سنگھ کو ایک کروڑروپے کا چیک پیش کیا

Urdu News

نئی دہلی،؍جون ، شہری ترقیات، مکانات، انسداد شہری غریبی نیز اطلاعات و نشریات کےمرکزی وزیر جناب ایم وینکیانائیڈو نےآج یہاں این بی سی سی(انڈیا) لمیٹیڈ کی جانب سے‘‘ بھارت کے ویر کارپس ’’ میں تعاون کیلئے مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ کو ایک کروڑروپے کا چیک پیش کیا۔

این بی سی سی (انڈیا)لمیٹیڈ کے ملازمین کی جانب سے مالی سال 16-2015کےدوران کارکردگی کی بنیاد پر تنخواہ سے ملک کیلئے اپنی جان قربان کرنےوالے مسلح افواج اور نیم فوجی دستوں کے اہل خانہ کی بھلائی اور ترقی کیلئے یہ تعاون پیش کیاگیا ہے۔ اس موقع پر این بی سی سی (انڈیا) لمیٹیڈ کےچیف منیجنگ ڈائریکٹر انوپ کمار متل بھی موجودتھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More