36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایل سی اے (بحریہ) کی شاندار کامیابی

Urdu News

نئی دہلی، طیارہ بردار جہاز سے  ملک میں تیار کئے گئے جنگی طیارے  کی کارروائی سے متعلق   ٹکنالوجی  کی تلاش  کے معاملے میں   ایک بامعنی  کامیابی حاصل ہوئی ہے۔29 ستمبر 2019 کو  ایل سی اے  نیول پروٹوٹائپ -2 کا 1621 بجے  اسکی جمپ سے آغاز کیا گیا اور   بعد میں  1631 بجے   اریسٹنگ  گیئر سائٹ پر اس کو   ‘‘ٹریپ’’ کیا گیا(یہ دونوں جگہیں   ساحل سمندر پر واقع ٹسٹ فیسیلٹی  آئی این ایس  ہنسا   گوا میں واقع ہیں)۔ یہ دونوں   سرگرمیاں اس  سے قبل علیحدہ  علیحدہ انجام دی جاچکی ہیں۔  پہلی بار   یہ ہوا ہے کہ  طیارہ بردار   کی کارروائی کے لئے ضروری  آغاز اور  مقصد  پورا کرنے کا کام   ایک   ہی پرواز  میں انجام دیا گیا۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/PIC1WS3S.jpg

طیارہ کی کارروائی    کے کم جگہ پر پرواز کرنے  اور اس کو اتارنے  (ایس ٹی او بی اے آر) کےمنفرد  نظریے کے لئے  جدید ترین   ٹکنالوجی کی حصولی  اور اس کے مظاہرے کے  پروگرام کے لئے ایل سی اے (بحریہ) ٹیم   کو بالکل ابتدا سے ہی    اس کے پیچیدہ سافٹ ویئر موڈز   کے ساتھ تجربہ کرنا پڑا۔ یہ تمام کام   طیارہ بردار   کی سخت مشکلات   کا سامنا کرنے کے لئے طیارہ کی  ڈھانچے سے متعلق صلاحیتوں  کا پتہ لگانے اور ان میں اضافہ کرنے کا کام بھی کیاگیا۔ پروگرام کے اس مرحلے کی تجرباتی   نوعیت  مختلف  سافٹ ویئر  متبادلوں اور  ہارڈ ویئر  کنفیگریشن  کے ساتھ   تجربات ضروری   تھے۔  ان میں   ایرو ڈائنامک  سطحوں کی مختلف  کنفیگریشز   ،  پرواز   پر کنٹرول کرنے کے مختلف  طریقوں  پائلٹنگ کے کام کو آسان بنانے کے لئے  پرواز سےمتعلق    ٹولز   اور ظاہر کی جانے والی علامات،‘‘  میکنیکلز ’’ (ڈیمپرس /اسٹرکچرل  ممبرز/کانٹیکٹ پوائنٹس) وغیرہ کوبار بار دہرانا شامل ہے۔

اس لئے تمام تجربات کی جامع طریقہ سے  ایک پلیٹ فارم پر مسلسل یکجہتی   اس وقت تک ممکن نہیں ہے جب تک کہ تمام متبادلوں کا جائزہ نہ لے لیا جائے  اور ترجیحی  کنفگریشن کا فیصلہ نہ کرلیا جائے۔  اس لئے 29 ستمبر 2019 کا واقعہ  پروگرام کے بنیادی   چھان بین کے   مرحلے   اور اس کو بہتر بنانے   کے لئے بار بار دہرانے    کے پروگرام   کی تکمیل کا مظہر ہے۔

رکشا منتری جناب راج ناتھ سنگھ نے   اس بڑی کامیابی کے لئے  ڈی آر ڈی او  ،  اے ڈی اے،  ایچ اے ایل اور ہندستانی بحریہ کا مبارک باد دی ہے۔محکمہ دفاع ، آ  ر این ڈی  کے سکریٹری   اور  ڈی آر ڈی او چیئرمین  ڈاکٹر جی ستیش ریڈی نے بھی     اس شاندار کامیابی  کے لئے ڈی آر ڈی او  ،  اے ڈی اے،  ایچ اے ایل اور ہندستانی بحریہ کو مبارک باد پیش کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More