33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

صدرجمہوریہ ہند نے انڈیا ٹوڈے صفائی گیری سربراہ کانفرنس میں شرکت کی اور سچن تندولکر کو سب سے موثر سووچھتا ایمبیسڈر ایوارڈ پیش کیا

Urdu News

نئیدہلی: صدرجمہوریہ ہند جناب  رام ناتھ کووند نے  آج   مہاتما گاندھی کے  150 ویں  یوم پیدائش کے موقع پر انڈیا ٹوڈے صفائی گیری سربراہ کانفرنس میں شرکت کی اور اس سربراہ کانفرنس سے خطاب کیا اور جناب سچن تندولکر کو  سب سے موثر سووچھتا ایمبیسڈر ایوارڈ  پیش کیا ۔

          اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے صدرجمہوریہ نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال کے عرصے میں ملک میں شروع کی گئی صفائی ستھرائی کی مہم نے حقیقی معنوں  میں ایک عوامی تحریک کی شکل ا ختیار کرلی ہے ۔ وزیر اعظم سے لے کرگرام  پردھان تک اسے کامیاب بنانے کے لئے صفائی ستھرائی کی اس مہم میں  بالواسطہ اور بلاواسطہ    طور پر شامل ہوئے ہیں  ۔ انہوں  نے کہا کہ یہ تاریخی کامیاب  ہرشہری کی شرکت کے بغیر حاصل  نہیں کی جاسکتی تھی ۔

          وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ہندوستان کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک قرار دئے جانے کا ذکرکرتے ہوئے جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ یہ  مہاتما گاندھی کو ان کے یوم پیدائش کے موقع  پر ایک سچا خرا ج عقیدت ہوگا ۔ انہوں  نے کہا  :  حالانکہ اقوام متحدہ نے  پائیدار ترقیانی مقاصد  طے کئے ہیں جنہیں 2030 تک حاصل کرلیا جائے گا۔ انہوں  نے مزیدکہا کہ ہندوستان مقررہ  وقت سے 11سال  پہلے اسے مکمل کرلے گا اور اس کے لئے ملک کا ہرشہری ستائش  کا مستحق ہے ۔

          صدرجمہوریہ نے خاص طورپر صفائی ستھرائی  کا  ایک  جاری عمل کے طورپر  ذکر کیا ،جسے ہر وقت  قائم  رکھے جانے کی ضرورت ہے ۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں  اپنی  حصولیابیوں  پر اکتفا کرکے اپنی کوششوں میں سستی نہیں برتنی چاہئے ۔ انہوں  نے  ملک بھر کے گاؤں ، بلاک  اور ضلع سطح  پر صفائی ستھرائی کے  ایک مقابلہ جاتی ماڈل فروغ دینے کی  بھی اپیل کی  تاکہ صفائی ستھرائی کی مہم میں مزید بہتری لائی جاسکے ۔ انہوں  نے کہا کہ پانچ سال کی کامیابی کی بنیاد پر ہم کو صفائی ستھرائی کی مہم میں ٹکنالوجی شروع کرکے  کھلے میں رفع حاجت سے پاک  کے مقصدکو حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی  ہوگی۔

          صدرجمہوریہ نے  کہا کہ ہم سب  ایک خوشحال ملک بنانے کے لئے اپنی اجتماعی سماجی زندگی کو  صفائی ستھرائی کا اٹوٹ حصہ بنائیں ۔  ہم کو ایک ایسی سوچ کو فروغ دینا ہے جس میں ہرایک اپنے گھر ،گلی ، گاؤں ،قصبے یاشہر کو سب سے  صاف اور خوبصورت بنانے کے لئے کوشش کرے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More