36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

نائب صدرجمہوریہ نے عوام کو ہولی کی مبارک باد دی

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند  جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  ہولی سے قبل عوام کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ  رنگوں کا تہوار ہولی  ، جو  پورے ملک میں  روایتی جوش وخروش کے ساتھ منایا جاتا ہے ،  برائی پر اچھائی کی  جیت کی علامت ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ یہ  خوشیوں  ، دوستی اور  جشن منانے کا تہوار ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے اپنے پیغام میں کہا :

’’میں  ہولی کے مقدس کے موقع پر  اپنے ملک کے عوام کو  پرجوش  مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔

ہولی  رنگوں کا تہوار ہے ، پورے ملک میں  روایتی جوش وخروش سے منایا جانے والا ہولی کا رنگوں کا تہوار  موسم کی تبدیلی  کا جشن ہے۔ یہ  برائی پر اچھائی کی فتح کا جشن ہے۔ یہ  خوشیوں کے اظہار  ، دوستی اور  جشن کے اظہار کا تہوار ہے۔  میں دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں امن  ، ہم آہنگی  ، خوش حالی اور خوشیاں لے کر آئے‘‘۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More