29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بیواؤں کی دیکھ بھال کرنا سبھی کی ذمہ داری ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئیدہلی؛  نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بیواؤں کی دیکھ بھال کرنا سبھی کی ذمہ داری ہے۔ بیواؤں کے بین الاقوامی دن کی تقریب کے موقعے پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے آج انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک معاشرہ ہونے کے ناطے اس بات پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہ معاشرے میں بیواؤں کے ساتھ کیسا برتاؤ کیا جاتا ہے اور بیوا ہونے کے داغ ، شرمندگی کو کیسے ختم کیا جائے۔ اس موقعے پر الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی اور قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر جناب روی شنکر پرساد اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ تشویش کی بات ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بھی بیواؤں کو کم تر سمجھا جاتا ہے اور ان کے ساتھ ناانصافی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیواؤں کے بارے میں لوگوں کی اس ذہنیت کو تبدیل کرنے کے لیے ایک موثر سماجی تحریک کی بھی ضرورت ہے۔

نائب صدر نے کہا کہ ملک میں بیواؤں کو اپنا روزگار قائم کرنے کے لیے قرض مہیا کراتے ہوئے انہیں مالیاتی اعتبار سے بااختیار بنانے کی ضرورت ہے۔  انہوں نے کہا کہ مُدرا قرض لیے جانے کے وقت بیواؤں کو ترجیح دی جانی چاہیے۔

نائب صدر نے کہا کہ مختلف علاقوں میں پیشہ ورانہ تربیتی پروگراموں جیسے بیواؤں  کے لیے ٹیلرنگ، لباس تیار کرنا اور پیکیجنگ کے ذریعے روزگار کے موقع تیار کیے جانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہریانہ اور راجستھان جیسی ریاستیں مسابقتی امتحانات کے ذریعے سرکاری نوکریاں حاصل کرنے کے معاملے میں بیواؤں کو ترجیح دے رہی ہیں، دوسری ریاستوں کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

بیواؤں کو بااختیار بنانے کی ضرورت کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر نے کہاکہ ان کے بچوں کو روزگار سے متعلق ہنر اور تعلیم فراہم کرانا بہت اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سماجی بہبود کی اسکیموں مثلاً مکانات اور زمین کی تقسیم کے تحت ملکیت، خواتین اور ترجیحی طور پر بیواؤں کے نام میں کیے جانے کی ضرورت ہے۔ ایسے اقدامات سے انہیں بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

نائب صدر نے کہا کہ نیو انڈیا کے نظریے میں اقتصادی طور پر خواتین کی آزادی بھی شامل ہے اور اگر اس ویژن کو حقیقت کا جامع پہنایا جاتا ہے تو خواتین پر ہونے والے بہت سے مظالم اور بیواؤں کی تحقیر جیسی بہت سی معاشرتی برائیاں ختم ہو جائیں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More