39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) کے بڑھتے قدم

Urdu News

نئی دہلی۔ ‘‘ایک ملک، ایک پنشن’’ کے تحت مجموعی طور پر 30.07 لاکھ اٹل پنشن یوجنا کھاتے کھولے جاچکے ہیں۔ اس مہم کے تحت بینکوں نے جس بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اس کارکاردگی میں ملک کے کچھ سب سے بڑے بینک یعنی اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا نام بھی شامل ہے اور یہاں 51 ہزار اٹل پنشن یوجنا کے کھاتے کھولے گئے ہیں اور دیگر ممتاز بینکوں میں، کینیرا بینک میں 32 ہزار 306 اے پی وائی کھاتے، آندھر ابینک میں 29 ہزار 57 اے پی وائی کھاتے کھولے جاچکے ہیں۔ دیگر نجی بینکوں کے زمرے میں، کرناٹک بینک میں دو ہزار 641 اے پی وائی کھاتے آر آر بی زمرے میں کھولے گئے ہیں۔ الہ آباد اترپردیش گرامین بینک میں 28 ہزار 609 کھاتے اور مدھیہ بہار گرامین بینک میں پانچ ہزار 65 اے پی وائی کھاتے، بڑودہ اترپردیش گرامین بینک میں تین ہزار 13 اے پی وائی کھاتے، کاشی – گومتی سنیکت گرامین بینک میں دو ہزار 847 اے پی وائی کھاتے اور پنجاب گرامین بینک میں دو ہزار 194 اے پی وائی کھاتے کھولے جاچکے ہیں۔

ایسے وقت میں جبکہ بچت کھاتہ بینک سمیت مختلف مالی زمروں میں شرح سود مائل بہ زوال ہے،  اٹل پنشن یوجنا، بطور پنشن اسکیم اپنے کھاتے داروں کے کے لیے آٹھ فیصد کی طے شدہ شرح سود فراہم  کرتی ہے اور اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ اس پنشن یوجنا کے تکمیل کے وقت اگر ریٹرن کی شرح زیادہ ہوگی تو اس پر  اس سے بھی زیادہ کا سود 20 سے 42 برسوں کی مدت کی تکمیل پر دیا جاسکتا ہے۔ اٹل پنشن یوجنا کے تحت افزوں انرولمنٹ  یعنی کھاتہ کھولنے والوں کی تعداد میں اضافے کا سہرہ  اثاثوں کی حتمی شکل اور عوام کو پنشن کی جانب راغب کرنے کے سلسلے میں حکومت ہند کی جانب سے دی جانے والی بالواسطہ ضمانت ہے، جس کے تحت کھاتے داروں یا ان کے شریک حیات کو ایک طے شدہ شرح سود اور جمع کرائی گئی رقم نامزد افراد کو ملتی ہے۔

مالی خدمات کا محکمہ پنشن فنڈ ریگولیٹری اور ترقیاتی اتھارٹی ( پی ایف آر ڈی اے) کے  تعاون اشتراک سے مختلف اے پی وائی مہمات کا ہتمام کرتا آیا ہے۔  تاکہ اس اسکیم کو فروغٖ دیا جاسکے اور ایسی آبادی پر احاطہ کیا جاسکے جو کسی دیگر اسکیم کے تحت استفادہ کرنے سے قاصر ہے۔ اس سلسلے میں اے پی وائی سروس پرووائڈر بینکوں اور محکمہ ڈاک کے ذریعے عوام کے اس طبقے سے رابطہ قائم کیاجاتا ہے اور انہیں اے پی وائی اسکیم کے اہم نکات اور فوائد سے واقف کرایا جاتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ اس اسکیم سے مربوط ہوں۔ واضح رہے کہ پی ایف آر ڈی اے نے دو اگست سے 19 اگست 2017 کے دوران ‘‘ ایک ملک ، ایک پنشن’’ کے موضوع کے تحت ایک قومی سطح کی پنشن بیداری مہم چلائی تھی اور اس کام میں ملک بھر کے اے پی وائی سروس پرووائڈر بینکوں کا تعاون بھی حاصل کیا گیا تھا۔ اس اسکیم کے آغاز کے بعد سے اب تک کی دو برسوں کی مدت میں اٹل پنشن یوجنا کے تحت، تاحال، 62 لاکھ افراد نے اس پنشن یوجنا کو اپنایا ہے اور اپنا نام درج کرایا ہے۔

پی ایف آر ڈی اے کا مقصد یہ ہے کہ اے پی وائی اسکیم کے تحت ایسی آبادی پر ہر ممکن طریقے سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں احاطہ کیا جائے جو کسی دیگر پنشن اسکیم سے استفادہ کرنے سے قاصر ہے۔ تاکہ بھارت بطور ایک ملک ، بغیر پنشن  والے معاشرےسے پنشن یافتہ معاشرے کے زمرے میں آجائے اور شہری اپنے دشوار گزار دونوں میں وقار کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More