29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 5جون کی میٹنگ کے بعد امتحانات کے نئے نظام الاوقات کا اعلان کیاجائیگا

Urdu News

یونین پبلک سروس کمیشن نے کووڈ-19 کے سبب ملک گیر پابندیوں کے  تیسرے مرحلے کے بعد  صورتحال کاجائزہ لینے کیلئے  آج ایک میٹنگ منعقد کی۔ متعدد پابندیوں کی توسیع  کانوٹس لیتے ہوئے کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ فی الحال امتحانات اور انٹرویو  کو منعقد کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم کمیشن نے  مرکزی حکومت اور متعدد ریاستوں  کے ذریعے  اعلان کی جارہی نرمیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کمیشن نے چوتھے لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد ایک بار پھر سے حالات کاجائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پچھلے دو مہینے کی  مدت کے دوران ملتوی کیے گئے مختلف امتحانات اور انٹرویو کے امیدواروں کو واضح جانکاری دینے کے مقصد سے  کمیشن 5جون 2020 کو ہونےوالی  اپنی اگلی میٹنگ میں امتحانات  کے لئےترمیم شدہ شیڈول جاری کریگا۔ امتحانات سے متعلق  نئے نظام الاوقات کی تفصیلات  کمیشن کی  5 جون کی میٹنگ کے بعد یو پی ایس سی کی ویب سائٹ پر جاری کیا جائیگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More