26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے نئے آفس کمپلیکس کا افتتاح کیا

NIA has shielded India from the onslaught of global terrorism: Shri Rajnath Singh
Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے ملک کو ایک محفوظ مقام بنانے میں نمایاں رول ادا کیا ہے اور عالمی دہشت گردی   کے خطرات سے ہندوستان کا دفاع کیا ہے آج یہاں این آئی اے کے نئے ہیڈ کواٹر آفس کمپلیکس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ این آئی اے دہشت گردی سے پیدا ہونے والے خطرے کو روکنے کے لئے اہم کام کر رہی ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ این آئی اے نے حال ہی میں ایک دشمن پڑوسی ملک اور تیسرے ملکوں میں رہنے والے ان کے ساتھیوں کی اعانت   سے چلنے والی دہشت گردی کی سرگرمیوں کا پردہ فاش کیا تھا اور کشمیر وادی میں دہشت گردی کی فنڈنگ کرنے کے سلسلے میں پکڑ دھکڑ شروع کی تھی ۔انہوں نےمربوط کوششوں کے لئے ،جس کے نتیجے میں   بہت سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے میں مدد ملی ،        این آئی اے، دیگر سکیورٹی ایجنسیوں  ، فوج ، سی اے پی ایف ایس اور ریاستی پولیس فورسز کی اے ٹی ایس کی ستائش کی ۔

جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ حکومت نے حال ہی میں  تحقیقات کے سلسلے میں این آئی اے کو مکمل آزادی دے رکھی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس سے پہلے این آئی اے نے کارروائی کو آگے لے جانے کے لئے وزارت داخلہ کی منظوری حاصل کی تھی  لیکن میں نے ہدایت دی کہ وزارت داخلہ کی منظوری کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اور این آئی اے کارروائی کرنے کے لئے پوری طرح آزاد ہے یہاں تک کہ این آئی اے کے اگلے ڈائریکٹر جنرل کا دو ماہ پہلے ہی  تقرر کیا جا چکا ہے جس سے  ان کی خوش اسلوبی سے منتقلی کی راہ ہموار ہوگی۔

انہو ں نے کہا کہ دہشت گردی مہذب سماج کے لئے ایک لعنت ہے اور یہ دنیا بھر کے جمہوری ملکوں میں ترقیاتی کوششوں میں روڑا بنی ہوئی ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں عالمی برادری کو بیدار کیا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ این آئی اے نے اپنے قیام کے مختصر 8 سال کے عرصے میں عام آدمی کا اعتماد اور بھروسہ حاصل کیا ہے ۔وہ بہت سے دہشت گردانہ حملوں کی منصفانہ ، ٹھوس اور پیش آور انداز میں تحقیقات انجام دے کر عوام کا دل جیت رہی ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ  این آئی اے کی تحقیقات کی وجہ سے 95 فیصد لوگوں کو سزا دلوائی جا سکی ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے مزید کہا کہ مجھے بھروسہ ہے کہ این آئی اے اپنی ساکھ اور پیش آورانہ  صلاحیت کو برقرار رکھے گی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے این آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل جناب شرد کمار نے بتایا کہ این آئی اے جلد ہی دسمبر 2017 میں گواہاٹی میں اور جون 2018 میں حیدر آباد میں اپنی نئی علاقائی آفس عمارتوں کا بھی افتتاح کرے گا۔

داخلی امور کے وزراء مملکت جناب ہنس راج گنگا رام اہیر  اور جناب کرن رجیجو اور سی اے پی ایف ایس کے سربراہان کے علاوہ وزارت داخلہ کے سینئر افسران بھی افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More