37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کھادی اوردیہی صنعتی کمیشن کی وارانسی میں کھادی نمائش

Urdu News

نئی  دہلی: :کھادی اوردیہی صنعتی کمیشن ( کے

وی آئی سی ) کی جانب سے وارانسی میں منعقد ہ خاص نمائش میں اعلیٰ کوالٹی کی حامل کھادی مصنوعات رکھی گئی ہیں جن میں کشمیر ی شہد اوراتراکھنڈ کے اونی ملبوسات بطورخاص توجہ کا مرکز ہیں ۔ اس نمائش کا افتتاح آج کھادی اوردیہی صنعتی کمیشن کے صدرجناب ونئے کمارسکسینہ نے کیا۔ اترپردیش ،جموں وکشمیر، مغربی بنگال ، بہار، جھارکھنڈ ، راجستھان اورپنجاب سے آئے ہوئے سیکڑوں صناعوں اوردست کاروں نے یہاں 90سے زائد اسٹال لگائے ہیں ۔ یہ کھادی صنعت  کمیشن کی کووڈ 19وبائی مرض پھوٹ پڑنے کے بعد لگائی جانے والی دوسری نمائش ہے ۔ یہ نمائش آئندہ ( 22نومبر -07دسمبر) تک جاری رہے ۔ اسی سال ماہ اکتوبر میں لکھنومیں لاک ڈاون کے بعد پہلی کھادی نمائش کا اہتمام کیاگیاتھا۔

میں http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/varanasiexhibition(1)5T1N.jpg

اس نمائش میں متعدد کھادی اداروں اورجموں وکشمیر کے متعدد وزیراعظم روزگاربہم رسانئ پروگرام کے تحت مصروف عمل اکائیوں نے حصہ لیاہے ۔ کشمیر کے اعلیٰ طول البلد علاقوں سے لایاگیا شہد ، اونی ملبوسات اور شال وغیرہ نے ہرخاص وعام کی توجہ مبذول کی ہے ۔ وارانسی میں اس طرح کے شہد کی دستیابی کافی کم ہے ۔ اس کے علاوہ اتراکھنڈ سے آئی مصنوعات کی جانب بھی صارفین کی توجہ مبذول ہورہی ہے ۔ اپنی اعلیٰ عمدگی اور ذائقے کی وجہ سے یہ شہدملک بھرمیں کافی مقبول عام ہے ۔وزیراعظم  نے بھی شہدکی مکھیاں پالنے والوں سے اعلیٰ طول البلد مقامات پرشہدکی پیداواربڑھانے کی اپیل کی ہے جس کی عالمی مانگ بہت زیادہ ہے ۔ کے وی آئی سی نے کشمیر کے اعلیٰ طولب البلد علاقوں میں ہزاروں شہدکی مکھیاں پالنے والے باکس  نقسیم کئے

ہیں جو مقامی طورپر نوجوانوں کو مرکز کے زیرانتظام علاقے میں شہد کی پیداوارمیں مدد گارہوں گے ۔

 مغربی بنگال  سے ململ کے کپڑے ، جموں وکشمیر سے پشمینہ شال ، کانپورسے چمڑے کی مصنوعات ، راجستھان اوراترپردیش سے ٹیراکوٹامٹی کے برتن اور راجستھان سے اچار، مربہ اورہربل دوائیں جیسی متعدد مصنوعات یہاں لائی گئی ہیں ۔بہاراورپنچاب سے مختلف النوع ریشمی اورسوتی کپڑے ، ریڈی میڈ کپڑے بھی نمائش میں رکھے گئے ہیں ۔ نمائش کے دوران کھادی ملبوسات اور ریڈی میڈ کپڑوں پر30فیصد کی خصوصی رعایت بھی دی جارہی ہے۔

کے وی آئی صدی جناب سکسینہ نے کہاکہ وارانسی میں ریاستی سطح کی کھادی نمائش آتم نربھربھارت کی جانب متوجہ کرنے والی ہے جس نے مالی بحران دورکرنے کے لئے مشکل وقت کے دوران خرچے کو قائم رکھا۔ انھوں نے کہاکہ یہ نمائش ایک منفرد اسٹیج ہے جہاں وارانسی اورقرب وجواب کے علاقوں کے لوگ جموں وکشمیر ، راجستھان ، مغربی بنگال ،پنجاب ، اتراکھنڈ اوردیگرریاستوں کے دستکاری کھادی مصنوعات خریدی جاسکتی ہیں مقامی پہل کے لئے اسرار ہونا اورکھادی کو بڑھاوادینا ایک بڑی تقویت ثابت ہوگی ۔

http://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/varanasiexhibition(5)NDFP.jpg

وارانسی ، جوکہ وزیراعظم کا حلقہ انتخاب بھی ہے ، اس شہرنے کھادی کو بڑوادینے اورکاریگروں کو حمایت فراہم کرنے کے لئے متعدد پروگرام شروع کئے ہیں ۔ فی الحال وارانسی میں 134ادارے کام کررہے ہیں جہاں مجموعی ورک فوس میں خواتین کی نمائندگی تقریبا 80فیصد کے بقدرہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More