27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی پی آر کے نفاذ کے بارے میں قومی ورکشاپ کا افتتاح

बौद्धिक सम्‍पदा अधिकारों को लागू करने पर नई दिल्‍ली में राष्‍ट्रीय कार्यशाला का उद्घाटन
Urdu News

نئی دہلی، وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر) کے نفاذ کے بارے میں ایک سہ روزہ ورکشاپ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کامرس اور صنعت کی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن اور امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو بھی موجو د تھے۔

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ جعل سازی اور پائریسی نے سنگین منظم جرائم کو فروغ دیا ہے۔ایسے کاموں کے ذریعہ مجرموں اور دہشت گردوں کی مالی امداد کی جاتی ہے جو غیر قانونی طریقوں سے دولت حاصل کرنے کیلئے جعلی سامان کا کاروبار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسروں کو مناسب معلومات اور تربیت فراہم کرائی جانی چاہئے تاکہ دانشورانہ املاک کے حقوق کی خلاف ورزیوں کو ابتدا میں ہی روکا جا سکے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے اعلان کیا کہ دانشورانہ املاک کے حقوق سے پولس فورس کو واقف کرانے اور ان کے بارے میں انہیں حساس بنانے کیلئے پورے ہندوستان میں پولس کے تربیتی اداروں اور اکیڈمیوں میں آئی پی آر ٹریننگ موڈیول شروع کئے جائیں گے۔

محترمہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ دانشورانہ املاک کے حقوق کے سلسلے میں ٹکنالوجی اوراختراعی تعاون کیلئے دانشورانہ املاک سے متعلق عالمی تنظیم (ڈبلیو آئی پی او) پنجاب اور تمل ناڈو میں سی آئی پی اے ایم کے تعاون سے دو ٹکنالوجی اور اختراعی تعاون مراکز (ٹی آئی ایس سی) قائم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک محفوظ مستقبل کیلئے لوگوں کو اپنی دانشورانہ املاک کے تحفظ کے طریقوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب کرن رجیجو نے لوگوں سے کہا کہ وہ دوسروں کی دانشورانہ املاک کا احترام کریں۔ انہوں نے ملک میں آئی پی آر کے نفاذ کا ایک مستحکم نظام تیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ ورکشاپ ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کو آئی پی آر کے نفاذ میں ان کے رول کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد کریگی۔ یہ دانشورانہ املاک کے حقوق کے نفاذ کے معاملے میں افسروں کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے، آئی پی آر کے تحفظ کے بہترین طریقہ کار کے بارے میں اظہار خیال کرنے اور ایجنسیوں کے درمیان بہتر باہمی تعاون کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کریگی۔ اس ورکشاپ میں قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے علاوہ بہت سے آئی پی پروفیشنلز، وکیل، قانون کے طلبا اور صنعتی ایسوسی ایشنز سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی شرکت کر رہے ہیں۔

دانشورانہ املاک کے حقوق کے نفاذ کے بارے میں 22 سے 24 اگست 2017 تک چلنے والی اس سہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد نئی دہلی میں حکومت ہند کی کامرس اور صنعت کی وزارت کے صنعتی پالیسی اور فروغ کے محکمے (ڈی آئی پی پی) کے تحت ایک پروفیشنل ادارے سیل فار آئی پی آر پرموشن اینڈ منجمنٹ(سی آئی پی اے ایم) کے ذریعہ کیا جا رہا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More