35 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اوما بھارتی نے راجستھان میں دوسری سواجل یوجنا کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دلّی ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیر محترمہ اوما بھارتی نے آج راجستھان کے کراولی کے موضع بھیکم پورہ میں سواجل پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ پروجیکٹ ہر گھر کے ہر مکین کو پورے سال صاف ستھرے پانی کی دستیابی کے علاوہ روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا ۔
محترمہ اوما بھارتی نے جلد ہی چالو کئے جانے والے اس پروجیکٹ کو اپنانے کے لئے لوگوں پر زور دیا ۔ انہوں نے دیا دلایا کہ یہ چندر شیکھر آزاد کی برسی کا موقع ہے اور حکومت ان کے سوراج کے سپنوں کوحقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔
اس پائلٹ سواجل پروجیکٹ کا بجٹ 54.17 لاکھ سے زائد روپئے پرمشتمل ہے ۔ سواجل پینے کے پانی کا پروگرام کمیونٹی کے ذریعہ اپنایا گیا پینے کے پانی کی دستیابی کا پائیدار پروگرام ہے ۔ مذکورہ اسکیم کے تحت پروجیکٹ کی لاگت کا 90 فیصد حصہ حکومت برداشت کرے گی اور بقیہ دس فیصد پروجیکٹ لاگت مقامی باشندوں پرعائد کی جائے گی ۔ پروجیکٹ پر عمل در آمد اور انتظام کا عمل مقامی دیہی لوگوں کے ذریعہ انجام دیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More