37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم 19 جنوری کو نیشنل میوزیم آف انڈین سینما کاافتتاح کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، وزیر اعظم جناب نریندر مودی ، 19 جنوری 2019 کو ممبئی میں نینشل میوزیم آف انڈین سینما (این ایم آئی سی) کاافتتاح کریں گے۔یہ جدید ترین میوزیم 140.61 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہوا ہے۔اس کا مقصد ویزول، گرافک، آرٹی فیکٹس ، بات چیت اور ملٹی میڈیاکی مدد سے قصہ گوئی کے  ذریعہ  ہندوستانی سنیما کی ایک صدی سے زائدکے سفر سے اپنے سامعین کو روشناس کرانا ہے۔

اس میوزیم کی تعمیر جناب شام بینگل کی قیادت والی میوزیم مشاورتی کمیٹی کی رہنمائی میں ہوئی ہے۔جناب پرسون جوشی کی قیادت والی تخلیقی کمیٹی کا قیام این ایم آئی سی کو اپ گرڈ کرنے کے لئے عمل میں آیا ہے۔

یہ میوزیم 2 عمارتوں پر مشتمل ہے۔ میوزیم کی نئی عمارت ممبئی کے فلم ڈویژن کیمپس میں 19 ویں صدی کی تاریخی عمارت  گلشن محل میں واقع ہے۔

نیو میوزیم بلڈنگ میں چار ایکزی بیشن ہال ہے جن میں درج ذیل ہے۔

  1. گاندھی اور سینما:یہ فلم صرف مہاتما گاندھی کی زندگی کے بارے میں بتانے کے لئے نہیں بنی ہے بلکہ اس میں سنیما پر ان کی زندگی کے واضح اثرات دکھانے کے لئے بھی بنی ہے۔
  2. چلڈرن فلم اسٹوڈیو: یہ ناظرین خصوصاً بچوں کو فلم سازی کے پس پردہ موجود سائنس، ٹیکنالوجی اورآرٹ  کو تلاش کرنے کاموقع فراہم کرتا ہے۔یہ اسٹوڈیو سنیما سازی جیسے کیمرہ، لائٹ، شوٹنگ، ادا کاری کے تجربے سے متعلق مختلف حقائق کا تجربہ بھی بات چیت کی شکل میں فراہم کرتا ہے۔یہ  اسٹوڈیو کروما اسٹوڈیو ،فلم سازی میں  سنجیدگی سے مصروف ہونے  والےزون، اسٹاپ موشن اینی میشن اسٹوڈیو،ورچول میک اوور اسٹوڈیو وغیرہ کی بھی نمائش کرتا ہے۔
  3. ٹیکنالوجی،تخلیق کی صلاحیت اور ہندوستانی سنیما:برسوں کے دوران پردہ سیمی پر سنیما آٹو گرافک اثرات کو ظاہر کرنے کے لئے ہندوستان کے فلم سازوں کے ذریعہ بروئے کار لانے والی ٹیکنالوجی کو بھی دکھاتا ہے۔
  4. پورے ہندوستان میں سنیما:پورے ہندوستان کے فعال سنیما ماٹو گرافک کلچر کی حیرت انگیز پیش کش کو بھی دکھاتا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002PKIR.jpg

گلشن محل ، محکمہ آثار قدیمہ کےگرڈ II- کی تاریخی عمارت ہے جس کی این ایم آئی سی پروجیکٹ کے حصے کے طور پر  مرمت اور تزئین کی گئی  ہے۔یہ عمارت ہندوستانی سنیما کے100 سال سے زائد کے سفر کو یہاں پیش کرتا ہے۔اسے 9 سیکشن یعنی سینما کا ارتقاء، ہندوستان میں سنیما کی آمد، ہندوستان میں خاموش فلمیں،صدا بندی کی شروعات، اسٹوڈیو کےعہد کی شروعات، دوسری عالمی جنگ کے اثرات،تخلیقات کی شروعات، علاقائی سنیما میں نئی لہر اور اس سے آگے  کے حصوںمیں تقسیم کیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More