24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین کلچرپورٹل میں ہندوستان کی مالامال ثقافتی وراثت کے بارے میں معلومات کواجاگرکیاگیاہے :پرہلادسنگھ پٹیل

Urdu News

نئی دہلی: ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیرمملکت ( آزادانہ چارج ) جناب پرہلادسنگھ پٹیل نے آج نئی دہلی میں انڈین کلچر ویب پورٹل کاآغاز کیا ۔ ثقافت کی وزارت کی جانب سے انڈین کلچرپورٹل کا تصورکیاگیاتھا اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی بابمے کی ایک ٹیم نے اسے تیارکیاتھا۔ ثقافت کے سکریٹری جناب ارون گوئل ،  اے ایس آئی ، کی ڈی جی اوشاشرما اوروزارت کے دیگر سینیئر افسران بھی اس موقع  پرموجود تھے ۔

IMG_0087.JPG

انڈین کلچرپورٹل پہلا سرکاری اتھارائزڈپورٹل ہے جہاں ثقافت کی وزارت کے مختلف اداروں کے ثقافتی وسائل اور معلومات ایک ہی پلیٹ فارم پراب پبلک ڈومین میں دستیاب ہیں ۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے مرکزی وزیرنے کہاکہ یہ پروجیکٹ وزیراعظم کے ڈیجیٹل انڈیا پہل کا ایک حصہ ہے تاکہ ملک اوربیرون ملک میں ہندوستان کی مالامال ثقافتی وراثت کے بارے معلومات کو اجاگرکیاگیاہے ۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہندوستان دنیامیں سب سے گوناگوں تنوع والا  ملک ہے ۔ ہمارے یہاں مالا مال ثقافتی وراثت ہے لیکن بد قسمتی سے ہم دنیا کو صرف اس 10فیصد ہی حصہ نمایاں کرسکے ہیں ۔اس  پورٹل  پرملک بھرمیں میوزیم آثارقدیمہ اور لائبریریوں سے  لے کرآڈیوویڈیوفائل اوردیگر ڈاٹاکے علاوہ دستاویزات شائع کئے جاتے ہیں ۔ اس پورٹل پرفی الحال 90لاکھ سے زیادہ آئٹمس کے بارے میں معلومات دستیاب ہیں ۔

IMG_0108.JPG

جناب پٹیل نے کہاکہ وادی سندھ کی تہذیب کے کھلونا  گاڑیوں سے لے کر مہاتماگاندھی کے چرخے تک ہندوستانی ثقافت نے شاستروں کے الفاظ شامل کئے ہیں ۔ اوراس پورٹل پرانڈین یونیسکوورلڈہیری ٹیج سائٹ کی تفصیلات دستیاب ہیں ۔ یہ پورٹل معلومات کا ایک  ذخیرہ ہے اور  یہ  ملی جلی ہندوستانی ثقافت کا نطقہ ٔ عروج ہے  جو 5ہزارسال سے بھی زیادہ عرصے کے دوران پھلاپھولا ۔

پورٹل پردستیاب متن  میوزیم  اہم گیلریوں ، آثارقدیمہ ، فوٹوآرکائز ، انڈین نیشنل ببلیوگرافی ، ویڈیوز ، امیجیز ،کھانے پینے ، یونیسکواور ہندوستان کے میوزیکل انسٹرومنٹس کے آرٹیفیکٹ ، مونواسکرپٹس ، نایاب کتابو ں، ای ۔ بکس پرمشتمل ہے۔

IMG_0081.JPG

ثقات کی وزارت مختلف اداروں کے ڈاٹا  جمع کرنے میں  آسانی پیداکرنے کے سلسلے میں سرگرمی سے مصروف عمل ہے ۔ پورٹل کی ایک منفرد خصوصیت کہانیاں ہیں جو اصلی آرکائز ڈاکیومنٹس پرمبنی ہیں ۔ جسے  دلچسپی سے بیان کیاگیاہے اوراسے آسانی سے پڑھااورسمجھاجاسکتاہے ۔ پورٹل میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے  فیسٹول ،کھانے پینے ، پینٹنگس ، فاک آرٹ اور کلاسیکل آرٹ پرخوبصورت تصویریں اور تحریریں بھی شامل ہیں ۔ اس پورٹل پرنایاب کتابوں مانواسکرپٹس اور ہندوستان کی ثقافت کی وراثت پر تحقیقی مقالوں کے بارے میں زبردست معلومات دستیاب ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More