39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انٹر نیشنل کمیٹی آف ملٹری میڈیسن کی42 ویں عالمی کانفرنس کے اختتامی تقریب سے صدرجمہوریہ ہند کا خطاب

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔صدرجمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یہاں منعقدہ انٹر نیشنل کمیٹی آف ملٹری میڈیسن(آئی سی ایم ایم) کی 42 ویں عالمی کانفرنس کی اختتامی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقعہ پر صدرجمہوریہ نے کہا کہ تقریباً ایک صدی سے آئی سی ایم ایم ،پوری دنیا میں رائج عسکری ادویہ ( ملٹری میڈیسن ) کے با معنی اثرات مرتب کرتی رہی ہے۔ یہ فوجی پیشے میں صحیح معنوں میں کام کرتی ہے۔آئی سی ایم ایم ، اپنی علاقائی اور عالمی کانگریس کے ذریعہ با معنی تجربات کے حصول اور تبادلے کے لئے عالمی پلیٹ فارم کا کام کرتی ہے۔

صدرجمہوریہ نے کہا کہ کسی بھی فوج کے لئے طبی خدمات اس کا اہم ستون ہوتا ہے۔ ہندوستان کی مسلح افواج طبی خدمات نہ صرف مسلح افواج کو اعلی  طبی خدمات فراہم کرتی ہے بلکہ جنگ اور امن دونوں کےد وران ملک کی خدمت کرتی ہے۔قدرتی اور انسانوں کے ذریعہ پیدا شدہ آفات اور بحران کے وقت میں یہ سب سے پہلے انتہائی قابل قدر کام کرتی ہے اور ہمیشہ تیاری کے مرحلے میں رہتی ہے۔ آرمڈ فورسیسز میڈیکل سروسزکے ذریعہ فوج  اپنے سابق فوجیوں سمیت سرگرم فوجیوں اور ان کے کنبے کو احتیاطی ، تدابیری اور باز آباد کاری کے لئے قابل تعریف پیشہ وارانہ طبی دیکھ بھال  کرنےاور  انہیں فروغ دینے کی  کارروائی کرتی رہی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More