29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی وسائل کی ترقی کے مرکزی وزیر نے دسویں اوربارہویں جماعتوں کے بقیہ/ باقی رہ گئے امتحانوں کی تاریخوں کا اعلان کیا

Urdu News

نئی دہلی، انسانی وسائل کی ترقی کےمرکزی زیر جناب  رمیش پوکھریال نشنک نے آج نئی دہلی میں سی بی ایس  ای کی دسویں اوربارہویں جماعتوں کے باقی رہ گئے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔  جناب  پوکھریال نے بتایا کہ دسویں جماعت کے امتحانات صرف شمال مشرقی دلی کے طلبا کے لئے منعقد کی جائیں گی، جبکہ  بارہویں جماعت کے امتحانات شمال مشرقی  دلی سمیت ملک  بھر کے  طلبا کے لئے  منعقد کی جائیں گی۔ تمام امتحانات صبح دس بجکر 30 سے  دوپہر ایک بج کر 30 منٹ کے درمیان  ہوں گے۔

  اس سے قبل، 5 مئی کو ایک ویبنار میں طلبا کے ساتھ بات چیت کے دوران جناب پوکھریال نے کہا تھا کہ سی بی ایس ای کی دسویں اور بارہویں جماعت کے باقی امتحانات یکم تا 15 جولائی کےدرمیان  منعقد کئے جائیں گے۔

 اس موقع پر جناب پوکھریال نے کہا کہ  امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرتے وقت انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت اس کے لئے مکمل طور پر پرعزم تھی کہ اس بات کا خصوصی خیال رکھا جائے گا کہ طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لئے کافی وقت ملے اور  اب طلبا  اپنی تیاری پر پوری طرح توجہ مرکوز کرپائیں گے۔ انسانی وسائل کے فروغ کے  مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم نے سی بی ایس ای  کو یہ بھی ہدایت دی ہے کہ و ہ امتحان کا انقعاد کرتے وقت سماجی فاصلے کا دھیان رکھیں،  تاکہ طلبا اور اساتذہ کی صحت کو یقینی بنایا جاسکے۔ انہوں نے امتحان کے لئے طلبا کو نیک خواہشات بھی پیش کیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More