37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شمال مشرق اور جموں و کشمیر کے لئے کووڈ – 19 سے متعلق فوج کی طبی امداد کی ستائش کی ہے

Urdu News

نئی دلّی: شمال مشرقی  خطے  کی ترقی  کے مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج )  ، وزیر اعظم کے دفتر   ، عملے ، عوامی شکایات  ، پنشن  ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  شمال مشرق   اور جموں و کشمیر میں   فوج کی کووڈ – 19 سے متعلق  طبی امداد کی ستائش کی ہے  ۔ انہوں نے  وباء کے ابتدائی مرحلے میں  تیاریوں کے  پہلے مرحلے کے لئے  تشخیص اور علاج کی سہولیات   میں اضافہ کرنے کی خاطر  مسلح افواج  کی طبی خدمات  ( اے ایف ایم ایس ) کے ذریعے کئے گئے اقدامات  کی ستائش کی ۔

          شمال مشرق کے بارے میں  جنرل بنرجی نے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ کو   موجودہ پیش رفت اور تازہ صورت حال سے مطلع کیا ۔   انہوں نے بتایا کہ  اروناچل پردیش میں  ٹینگا فوجی اسپتال میں کووڈ کے لئے  80 بستر مخصوص کئے گئے ہیں ، جب کہ 2 آئی سی یو بستر ہیں ،  لیکا بالی کے فوجی  اسپتال میں کووڈ کے لئے مخصوص 82 بستر اور آئی سی یو  کے 2 بستر تیار ہیں ۔  اسی طرح  آسام کے جورہاٹ میں اور میگھالیہ کے شیلانگ میں مسلح افواج کی طبی خدمات  نے  کووڈ کے لئے بالترتیب  110 اور 247 بستر تیار رکھے ہیں  ، جس کے علاوہ  بالترتیب  آئی سی یو کے 10 اور 4 بستر مخصوص کئے گئے ہیں ۔

          مسلح افواج کی طبی خدمات  کے ڈائریکٹر جنرل  لیفٹننٹ جنرل انوپ بنرجی سے  تازہ معلومات حاصل کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  اودھم پور میں   فوجی کمان کے اسپتال  کے لئے  خاص طور پر ستائش کی  ، جہاں  ابتداء میں ہی  شہریوں سمیت  کووڈ – 19 کے مریضوں کے لئے  خاص طور پر 200 بستر مخصوص کئے گئے ہیں اور 6 آئی سی یو بستر مخصوص کئے گئے ہیں ۔  اسی طرح  انہیں بتایا گیا کہ سری نگر میں بھی  فوجی اسپتال میں  124 بستر مخصوص کئے گئے ہیں ، جب کہ راجوری میں  کووڈ کے  مریضوں کے لئے 82 بستر مخصوص ہیں ۔ یہ سہولیات مرکز  کے زیر انتظام علاقے کی حکومت کے ذریعے  کئے گئے انتظامات کےعلاوہ ہیں  ۔  اس کے علاوہ ، اودھم پور میں  تمام اسپتال  بھی ابتداء سے ہی تشخیص کی سہولیات فراہم کر رہا ہے ۔

          ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کووڈ وباء کے ابتدائی مرحلے میں ہی سرگرم امداد  کی ستائش کی   ،  جس کی وجہ سے  اس بیماری  کے بوجھ کو   کم کرنے  میں مدد ملی ہے ۔   انہوں نے مسلح افواج کی طبی  خدمات  کے ذریعے قائم کئے گئے قرنطینہ کیمپوں کا بھی ذکر کیا ۔

          ایم ایف ایم ایس کے ڈائریکٹر جنرل  نے وزیر موصوف کو مطلع کیا کہ  صورت حال کی بنیاد پر اور سپلائی کرنے والوں سے  ساز و سامان کی دستیابی  کی بنیاد پر   اِس طرح کے اسپتالوں  کی تعداد میں  اضافہ کیا جا رہا ہے ۔  انہوں نے وزیر موصوف کو یقین دلایا کہ مستقبل میں بھی  صورت حال کے پیش نظر  بستروں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More