25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انسانی حقوق سے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) 10 دسمبر کو، انسانی حقوق کا دن منائے گا

Urdu News

نئی دہلی، انسانی حقوق سے متعلق قومی کمیشن (این ایچ آر سی) 10 دسمبر 2017 کو انسانی حقوق کے دن کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کرے گا۔ اس تقریب میں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو مہمان خصوصی کی حیثیت سے حاضرین سے خطاب کریں گے۔ علاوہ ازیں این ایچ آر سی کے چیئر پرسن اور سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس ایم ایل داتو بھی حاضرین سے خطاب کریں گے۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی اعلانیے (یو ڈی ایچ آر) کو یاد کرنے کے لئے ہر سال 10 دسمبر کو انسانی حقوق کا دن منایا جاتا ہے۔ اسی دن  کو 1948 میں دنیا بھر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے یو ڈی ایچ آر کو انسانی حقوق کے تحفظ  کے لئے مشترکہ معیاری پیمانے کے طور پر اپنایا اور اس کا اعلان بھی کیا تھا۔

ہندوستان میں انسانی حقوق سے متعلق  قومی کمیشن  (این سی ایچ آر)نے انسانی حقوق کے دن کو منانے کے لئے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔اس میں ملکی سطح پر منعقد ہونے والا انسانی حقوق سے متعلق مختصر فلموں کا سابقہ بھی شامل ہے۔ اس موقع پر انسانی حقوق سے متعلق تین بہترین مختصر فلموں کو بالترتیب ایک لاکھ روپے، 75 ہزار روپے اور 50 ہزار روپے کے علاوہ ٹرافی اور توصیفی اسناد بھی دی جائیں گی۔ علاوہ ازیں اس موقع پر این ایچ آر سی کی کچھ مطبوعات کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔

مزید برآں تقریب کے مقام پر منعقدہ ایک نمائش میں بچوں کے انعام یافتہ مصوری کے نمونوں کو بھی دکھایا جائے گا۔علاوہ ازیں اس نمائش  کے اندر انسانی حقوق کے پچھلے دن سے لیکر اب تک انسانی حقوق کے تحفط اور فروغ کے لئے کمیشن کے  متعدد پروگراموں اور سرگرمیوں کو بھی تصویروں کے ذریعہ پیش کیا جائے گا۔

بارہ اکتوبر 1993 میں اپنے قیام کے بعد سے لیکر اب تک پچھلے 24 برسوں کے دوران انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آر سی) نے انسانی حقوق کے کلچر کو فروغ دینے کے لئے بھرپور کوشش کی ہے۔ دنیا میں انسانی حقوق کے زیادہ تر اداروں کی طرح این ایچ آر سی ایک سفارش کردہ ادارہ ہے جو پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور شدہ انسانی حقوق کے تحفظ  سے متعلق ایکٹ کے مطابق کام کرتا ہے۔

ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات کو دیکھنے کے علاوہ این ایچ آر سی کے دیگر کاموں  میں دستور یا کسی قانون کے تحت فراہم کردہ تحفظات کے جائزے کے علاوہ بین الاقوامی کنونشنز اور معاہدوں کے موثر نفاذ کے لئے سفارشات  پیش کرنا، انسانی حقوق سے متعلق معاملات پر تحقیق کے علاوہ سمیناروں اور بحث و مباحثے کے پروگراموں کا انعقاد کرنا، انسانی حقوق سے متعلق بیداری پھیلانا اور انسانی حقوق کے فروغ کے تئیں غیر سرکاری تنظیموں اور فلاحی اداروں کی کوششوں کو سراہنا جیسے امور شامل ہیں۔

این ایچ آر سی ملک کے مختلف حصوں میں زیر التوا معاملات کے حل کے لئے کیمپوں کے انعقاد کے علاوہ درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل کے خلاف مظالم کی شکایات کی کھلے میں سماعت کے لئے کیمپوں کا بھی اہتمام کررہا ہے تاکہ ان کی شکایات کا ازالہ ہوسکے۔ علاوہ ازیں این ایچ آر سی ملک کی مختلف ریاستوں کے مختلف اضلاع کا بھی دورہ کررہا ہے تاکہ انسانی حقوق سے متعلق متعدد اقدامات اور فلاحی اسکیموں کے نفاذ کا جائزہ لے سکے تاکہ وہ حکومتوں کے لئے ، جو کہ بہتر حکمرانی کو یقینی بنانے کے تئیں پوری طرح عہد بند ہیں، سفارشات پیش کرسکے۔

این ایچ آر سی نے  ملک کے اندر انسانی حقوق کے کلیدی معاملات میں مداخلت کی ہے۔ ان معاملات میں بندھوا مزدوری، بچہ مزدوری، جیلوں کی اصلاحات، صحت کے حقوق، دماغی حفظان صحت، معذور افراد کے حقوق، پھیپھڑے کے امراض، غیر قانونی منشیات کی طبی آزمائش، غذائی اشیا میں زہریلے مواد، منشیات کی قیمت، کارپوریٹ  سماجی ذمہ داری، ہاتھ سے میلا ڈھونا، صفائی ستھرائی اور خواتین کے حقوق جیسے امور شامل ہیں۔

انسانی حقوق اور انسانی حقوق سے متعلق مختلف سرگرمیوں کے بارے میں عوامی بیداری پھیلانے کے لئے این ایچ آر سی نے ہندی اور انگریزی زبانوں میں ماہانہ نیوز لیئر شائع کرنے کے علاوہ 80 سے زائد کتابیں اور رسائل بھی شائع کئے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے علاوہ متعدد تنظیموں، انسانی حقوق کی دفاع  کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں (این جی او) اور میڈیا نے انسانی حقوق کے تحفظ اور فروغ کے لئے این ایچ آر سی کے کاموں میں اپنا سرگرم تعاون دیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More