27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

تعارفی خاکہ : خوراک کی ڈبہ بندی کی مرکزی وزیر ہرسمرت کور بادل اجمیر میں راجستھان کے پہلے میگافوڈپارک کا افتتاح کریں گی

Urdu News

نئیدہلی۔ خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل راجستھان کے اجمیر شہر میں روپن گڑھ گاؤں میں پہلے میگافو ڈ پارک کا افتتاح کریں گی۔ یہ فوڈ پارک 113.57 کروڑ روپئے کی لاگت سے قائم کیا جارہا ہے اور اس سے اجمیر اور پڑوسی ضلعوں کے تقریباً 25ہزار کسانوں کو فائدہ ہوگا۔

میگافوڈ پارک کے خوراک کی ڈبہ بندی کرنے والے مرکزی سینٹر ( سی پی سی) میں  جو سہولیات مہیا کرائی گئی ہیں ان میں 5000 میٹرک ٹن کا  کولڈاسٹوریج ، 2550 میٹرک ٹن کا ڈیپ فریزر ، دو میٹرک ٹن / فی گھنٹہ  کا آئی کیو ایف  ، خام مال کیلئے خشک گودام  2500 میٹرک ٹن + 500 میگاٹن  تیار اشیاء کے لئے خشک گودام 6500 میٹرک ٹن کے گودام 10 میٹرک ٹن / فی گھنٹہ کی پیکنگ کرنے کی جگہ ، 8 میٹرک ٹن / فی گھنٹہ کا اسٹیم جنریٹر  اور خوراک کی ڈبہ بندی سے متعلق دیگر سہولیات شامل ہیں۔

میگافوڈ پارک میں خوراک کی ڈبہ بندی کے 25 سے 30 کارخانوں میں تقریباً 250 کروڑ روپئے کی اضافی سرمایہ کاری کی جائیگی اور اس  میں  تقریباً 450 سے 500 کروڑ روپئے سالانہ کی مجموعی تجارت ہوگی۔ پارک میں 5000 افراد کو براہ راست اور بالواسطہ روزگار فراہم کیا جائیگا اورپی پی سی کے نشیبی علاقوں میں  سی پی سی سے تقریباً 25000 کسانوں کو فائدہ حاصل ہوگا۔ پاک میں خوراک کی ڈبہ بندی کیلئے جدید بنیادی ڈھانچہ قائم کیا گیا ہے جس سے کسانوں ، خوراک کی ڈبہ بندی کرنے والوں اور راجستھان نیز اس سے متصل علاقوں کے صارفین کو زبردست فائدہ حاصل ہوگا اور یہ پارک راجستھان میں خوراک کی ڈبہ بندے کے شعبے کی ترقی کیلئے ایک بڑا فروغ ثابت ہوگا۔

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت  یہ میگا فوڈ پارک خوراک کی ڈبہ بندی کیلئے جدید ترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ قائم کررہی ہے۔   اس پارک میں ان سہولیات کے ساتھ ساتھ کھیت سے منڈی تک ویلو چین کی فراہمی ، کلسٹر پر مبنی طریقہ کار کے توسط سے آگے اور پیچھے دونوں مقامات پر رابطہ کاری سہولتوں کی فراہمی کا بھی انتظام ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More