26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دلّی کے لال قلعہ میں ‘بھارت پرو’ میں ‘ دیکھو اپنا دیش ’ پر توجہ مرکوز

Urdu News

نئی دہلی، دہلی کے لال قلعہ میں حکومت ہند کی طرف سے ‘بھارت پرو’  میں ، جو  26 سے 31 جنوری 2018 کے بیچ منایا جارہا ہے، ‘دیکھو اپنا دیش ’  پر توجہ دی جا رہی ہے ۔  یہ  یوم جمہوریہ 2018  ء کی تقریبات کا  ہی ایک حصہ ہے۔ اس تقریب کے اہتمام کا مقصد وطن پرستی کا جذبہ پیدا کرنا، ملک کے مالامال ثقافتی تنوع کو فروغ دینا اور عام لوگوں کی اس میں بڑے پیمانے پر حصہ داری کو یقینی بنانا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ  پرو میں آ رہے ہیں  ، جہاں وہ ثقافت   ، کھانے پینے اور دست کاری    کی گونا گونیت  کا نظارہ کر رہے ہیں ۔ پرو کے لئے داخلہ بالکل مفت ہے اور یہ دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک عوام  کے لئے  کھلا ہے ۔ البتہ ،  اس پروگرام میں داخلے کے لئے شناختی  ثبوت   ضروری  کیا گیا ہے ۔

          آج بری فوج ،  فضائیہ اور بحریہ نے  اسٹیٹک  بینڈ پیش کئے اور  فوج نے  زبردست  بینڈ کا بھی   مظاہرہ  کیا ۔ چھتیس گڑھ کے فن کاروں نے   لوک مانیہ پروگرام  پیش کئے ۔ جموں و کشمیر کے فن کاروں نے  ‘ ڈوگری     / بھنڈ  پاتھر  ’  پروگرام پیش کئے اور اترا کھنڈ کے فن کاروں نے   ‘ چھپیلی’ پیش کی ۔  ان کے علاوہ ، تلنگانہ کے فن کاروں نے    ‘ پیرینی ناٹیم  اور اُگو  ڈولو ’ پیش کئے ، جب کہ آندھرا پردیش کے فن کاروں نے کچی پُڑی رقص پیش کیا ۔ جھانکی فن کاروں نے ، جنہوں نے  یوم جمہوریہ پریڈ 2018 میں  شرکت کی  تھی ، نے بھی اپنی کار کردگی پیش کی ۔ آخر میں     نارتھ زون  کلچرل سینٹر کے فن کاروں نے پین انڈیا بنیاد پر    کوریو گراف کارکردگی پیش کی ۔

سیاحت کی وزارت  کو  اس تقریب کے لئے مرکزی وزارت کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس تقریب کی خاص باتوں میں یوم جمہوریہ کی پریڈ اور جھانکیوں کی نمائش، فوجوں کے بینڈ باجوں کی کارکردگی، مختلف قسم کے کھانوں کی نمائش اور اس کا اہتمام، دستکاری میلہ، ملک کے مختلف خطوں سے متعلق ثقافتی پروگراموں کا انعقاد اور تشہیر اور ویجول پبلسٹی کے ڈائریکٹوریٹ (ڈی اے وی پی) کے ذریعے فوٹو نمائش شامل ہیں۔ بھارت کی مختلف ریاستوں  کے مختلف انواع  و اقسام  کے کھانوں کو فروغ دینے کے لئے فوڈ  کورٹ     میں   ‘ کُکری ڈیمانسٹریشن ایریا ’ قائم کیا گیا ہے ۔  فوڈ کورٹ   اسٹریٹ وینڈرس آف انڈیا  نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اسٹال قائم کئے ہیں  ، جن میں مختلف خطوں کے ساتھ  ساتھ انسٹی ٹیوٹ آف  ہوٹل مینجمنٹ اور آئی ٹی  ڈی سی  کے  اسٹریٹ فوڈ یعنی کھانے پیش  کئے جا رہے ہیں ۔

دستکاری میلے میں 50 اسٹال قائم کئے گئے ہیں، جن میں ملک کی مختلف دستکاریوں کی نمائش کی جا رہی ہے ۔اس کا اہتمام ریاستی سرکاروں اور کپڑے کی وزارت نے دستکاری سے متعلق ترقیاتی کمشنر کے دفتر کے ذریعے کیا ہے۔ موضوعاتی، ریاستی پویلینوں کا بھی اہتمام کیا جائے گا، جہاں ہر ریاست اپنی خاصیتوں اور سیاحتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More