36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انجینئرنگ سروسز ( مین ) امتحانات ، 2019 ء

Urdu News

نئی دہلی، یو پی ایس سی کے ذریعے 30 جون ، 2019 ء کو منعقدہ  انجینئرنگ سروسز   ( مین ) امتحانات ، 2019 ء  کے تحریری  حصے کے نتائج  کی بنیاد پر  درج ذیل رول نمبر  کے حامل  امید واران نے انٹر ویو / پرسنالٹی ٹسٹ کے لئے کامیابی حاصل کی ہے ۔

          مذکورہ امیدواران کا استحقاق  ، اس شرط کے ساتھ عارضی ہے کہ وہ  تمام لحاظ سے  اپنا استحقاق ثابت کر سکیں ۔ امیدواران کو  اپنی عمر ، تعلیمی استعداد ،  قومیت / برادری ، مخصوص معذوری ( جہاں کہیں نافذ ہوتی ہو ) کے سلسلے میں  اصل اسناد پیش کرنی ہوں گی اور یہ اسناد پرسنالٹی ٹسٹ کے وقت انہیں پیش کرنی ہوں گی ۔ لہٰذا ، امیدواران کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ پہلے سے ہی اپنی اسناد تیار کر لیں اور  اہم  ہدایات کے مطابق مذکورہ اسناد کو  پرسنالٹی ٹسٹ میں شامل ہونے سے پہلے ہی  جمع کرا دیں ۔  یہ تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ۔

          انجینئرنگ سروسز امتحانات ، 2019 ء کے قواعد کے مطابق تمام امیدواران کو لازمی طور پر  تفصیلی درخواست فارم ( ڈی اے ایف ) ، پُر کرنا ہوگا ، جسے کمیشن کے درج ذیل ویب سائٹ پر 5 اگست ، 2019 ء سے 14 اگست ، 2019 ء کے دوران شام 6 بجے تک دستیاب کرایاجائے گا۔  https://upsconline.nic.in ۔ ڈی اے ایف کو پُر کرتے ہوئے ، جن اہم ہدایات پر عمل کرنا ہے اور پُر کرنے کے بعد انہیں آن لائن ذریعے سے کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنا ہے ، اُس کی تفصیلات بھی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی ۔ ایسے امیدواران  ، جنہیں کامیاب قرار دیا گیا ہے ، انہیں سب سے پہلے اپنے آپ کو مذکورہ ویب سائٹ  کے متعلقہ صفحے پر آن لائن ڈی اے ایف پُر کرنے سے پہلے درج رجسٹر کرانا ہوگا اور اسے  آن لائن طریقے سے ہی  متعلقہ اسناد  /  دستاویزات کی نقول   اسکیننگ شکل میں اپنے استحقاق اور ریزرویشن وغیرہ کے دعوے کے ثبوت میں پیش کرنی ہوں گی ۔  اگر ڈی اے ایف  معینہ مدت کے اندر  داخل نہیں کیا جاتا تو کمیشن  متعلقہ امید وار کی امیدواری رد کر دے گا ۔ کامیاب قرار دیئے گئے امید واران کو مزید مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ    26 ستمبر ، 2018 ء کو گزٹ آف انڈیا میں شائع شدہ انجینئرنگ سروسز امتحانات سے متعلق قواعد نیز  کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب امتحانات سے متعلق نوٹس کو بغور  ملاحظہ کر لیں ۔

          ڈی اے ایف کو پُر کرنے سے متعلق ہدایات  کمیشن کی ویب سائٹ پر انجینئرنگ سروسز امتحانات ، 2019ء کے قواعد کے ساتھ دستیاب ہوں گی ۔ انہیں اسناد کے سلسلے میں پوری توجہ  سے پڑھنے کی ضرورت ہوگی تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ انٹرویو کے وقت کون کون سی اسناد درکار ہوں گی ۔  امید واران  کی یہ اپنی کلی ذمہ داری ہو گی  کہ  وہ اپنی عمر ، تاریخ پیدائش ، تعلیمی استعداد ، ذات ( ایس سی / ایس ٹی / او بی سی ) اور معذوری کی اسناد ( جو امیدواران جسمانی لحاظ سے معذوری کے شکار ہوں ) کی اسناد معقول طریقے سے پیش کریں ۔  اگر ایسا کوئی امیدوار ، جس نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے ، تاہم وہ انجینئرنگ سروسز  امتحانات  ،2019 ء کے سلسلے میں درکار اپنی امید واری  کی تصدیق کے لئے  درکار اصل اسناد یا دستاویزات  پیش کرنے میں ناکام رہتا ہے تو اسے  پی ٹی بورڈ کے روبرو  پیش ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی اسے کسی طرح کا ٹی اے ادا کیا جائے گا ۔

          ایسے امید واران کا انٹرویو ، جنہوں نے پرسنالٹی ٹسٹ کے لئے کامیابی حاصل کی ہے ، امکان ہے کہ یہ انٹر ویو ستمبر ، 2019 ء سے شروع ہوں گے ۔  انٹر ویو کی اصل تاریخ امید واران کو  ای سمن لیٹر کے ذریعے  بتا دی جائے گی ۔ رول نمبر کے لحاظ سے انٹرویو کا گو شوارہ بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب کرایا جائے گا ۔ امید واران سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں  تازہ ترین اطلاعات حاصل کرنے کے لئے کمیشن کی ویب سائٹ (https://upsc.gov.in ) کو زیر ملاحظہ رکھیں ۔

          پرسنالٹی ٹسٹ کے سلسلے میں تاریخ اور وقت  میں تبدیلی کے لئے کسی طرح کی کوئی درخواست کسی بھی حالت میں قابل قبول نہیں ہوگی۔

          ایسے امید واران ، جنہوں نے کامیابی حاصل نہیں کی ہے ، ان کی مارکشیٹ  کمیشن کی ویب سائٹ پر  فائنل ریزلٹ  ( پرسنالٹی ٹسٹ کے انعقاد کے بعد ) اپ لوڈ کر دی جائے گی اور یہ مارکشیٹ ، اس ویب سائٹ پر 30 دنوں تک دستیاب رہے گی ۔

          امید واران مارکشیٹ کے لئے  اپنا رول نمبر اور تاریخ پیدائش ڈال کر  ملاحظہ کر سکتے ہیں ۔  مارکشیٹ کی پرنٹڈ  /  ہارڈ کاپیاں یو پی ایس سی کے ذریعے  امید وار کی جانب سے اپنا پتہ لکھا ہوا لفافہ مع درخواست   ارسال کرنے   کے بعد فراہم کی جائیں گی ۔  جو امید واران مارکشیٹ کی  پرنٹڈ / ہارڈ کاپیوں کے خواست گار ہوں ، انہیں کمیشن کی ویب سائٹ پر نمبروں کے ڈسپلے کے 30 دنوں کے اندر اپنی درخواست لازمی طور پر  ارسال کردینی چاہیئے ۔ اس مدت کے بعد  کسی طرح کی درخواست پر کوئی توجہ نہیں دی جائے گی ۔ نتائج  یو پی ایس سی کی ویب سائٹ https://upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہیں ۔

          یو پی ایس سی کے احاطے میں ایک سہولت کاؤنٹر بھی واقع ہے ۔ امید واران کام کاج کے دنوں میں صبح   10 بجے سے شام 5 بجے تک بنفسِ نفیس اور ٹیلی فون نمبران درج ذیل پر  23388088, (011)-23385271/23381125/23098543 اطلاعات / وضاحتیں حاصل کرسکتے ہیں ۔

          اگر کسی امید وار کو  آن لائن تفصیلی درخواست فارم پُر کرنے میں کسی طرح کی کوئی دقت پیش آتی ہے تو وہ درج ذیل ٹیلی فون نمبران پر کام کاج کے دنوں میں صبح   10 بجے سے شام 5 بجے کے دوران رابطہ کرکے  مدد لے سکتے ہیں  ۔

23388088/23381125  ایکسٹینشن نمبر  4331/4340

پوری لسٹ ملاحظہ کرنے کے لئے  یہاں کلک کریں ( Click here for full list ) :

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More