40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاستی سطح کے ماسٹر ٹرینرز (ایس ایل ایم ٹی ) کے لئے ایک تین روزہ

Urdu News

نئیدہلی: الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ریاستی سطح کے ماسٹر  ٹرینرز (ایس ایل ایم ٹی ) کے لئے   ایک تین روزہ  تربیتی وتصدیقی    پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ نئی دلی میں منعقد کیا جانے والا  یہ پروگرام  19  سے 21  اپریل  2018  تین دن تک جاری رہا ۔ ملک بھر کے  280  سے زائد   ایس ایل ایم ٹی  افراد نے  اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی  ، جو بعد میں اپنی اپنی ریاستوں /  مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاکر  مختلف  عہدےداروںکو  سلسلہ وار طریقے سے یہ تربیت دیں گے  اور الکٹرورل رجسٹریشن آفیسر (ای آر او   )اور  اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر  (اے ای آر او ) کے تصدیقی کورس کا بھی اہتمام کریں گے ۔

اس  موقع پر چیف الیکشن کمیشن آف انڈیا جناب او پی راوت نے اپنی تقریرمیں ان دنوں کی یاد دلائی  جب ہندوستان نے آزادی کے بعد  پہلا الیکٹورل رول حاصل کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ  ہندوستان کے  پہلے الیکٹورل رول کی تیاری ایک زبردست پیچیدہ اور سنگین کا م تھا۔ تاہم  الیکٹرانک مشینری نے اپنی کوششوں سے یہ بات ممکن بنادی  کہ 52-1951 میں  ملک کے  پہلے عوامی انتخابات کرائے جاسکیں ۔جناب راوت نے اس تقریب کے شرکا سے زور دے کر کہا کہ انتخابات  کا اہتمام انتہائی محنت اور جانفشانی کے ساتھ کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ  انتخابات کے عمل میں   الیکٹورل کے بہتر انتظام سےس مزید بہتر ی پیدا کی جاسکتی ہے ۔

          الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ انتخابات کے انتظام وانصرام میں  کسی ادارے کے سنگ بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر  الیکٹورل رو ل کی تیاری کے عمل میں  زمینی سطح کی افسران   کی حوصلہ افزائی کئے جانے کا  خصوصی طورسے ذکر کیا ۔انہوں نے کہا کہ اس عمل سے  اوراس موضوع کے بارے میں  بہتر مفاہمت  پیدا ہوسکے گی۔   انتخابات میں ٹکنالوجی کے استعمال کے بارے میں بولتے ہوئے جناب اروڑہ نے کہا کہ  انفارمیشن ٹکنا لوجی  میں   بعض  بنیادی مسائل باعث تشویش ہیں ۔ انہوں نے شرکا سے کہا کہ انتخابات میں بدعنوانیوں  پر نظر رکھی جائے اور اپنی اس  امید کا اظہار کیا کہ یہ تین روزہ تربیتی پروگرام  سبھی شرکا کے لئے  زبردست  علمی  تجربات    کا موجب ثابت ہوگا ۔

          الیکشن کمشنر جنا ب اشوک لواسا نے    اس موقع پر اپنی تقریر میں  کہا کہ انتخابات کو  کامیاب  بنانے کےلئے دو ایسے اہم امور کواہتمام اور عمل میں  اہمیت دی جانی چاہئے  جو انتخابات کو کامیاب بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تیاری  انتخابات کے اہتمام کی ہی طرح انتہائی سنگین کام ہے ،اس لئے  غیر انتخابی مدت پر بھی یکساں اہمیت دی جانی چاہئے ۔

          سینئیر ڈپٹی الیکشن کمشنر جناب اومیش سنہا نے   اس موقع پر اپنی تقریر میں  الیکٹورل رول کے انتظام وانصرام کو  انتخابات  کے انتظام  کا سنگ بنیاد قرار دیا ۔  انہوں نے کہا کہ  ضروری ہے کہ  الیکٹورل رول صاف ستھرے اور صحت مند ہوں ۔ ہندوستان کی فعال آبادی کو دیکھتے ہوئے  الیکٹورل رول کا انتظام ایک مسلسل  عمل ہونا چاہئے ۔

          ڈپٹی الیکٹورل کمشنر  جناب  سندیپ سکسینہ نے   الیکٹورل رول کو  مزدی شفاف اورمعتبر  بنائے جانے  کے لئے  مختلف طریقوں کی وضاحت کی ۔ انہوں نے اپنی تقریر میں متعدد ایسے  حقائق  اور اعدادوشمار پیش کئے ،  جن سے  الیکٹورل رول میں بہتری پیدا ہوسکتی ہے ۔

          ڈپٹی الیکشن کمشنر  جناب سندیپ جین نے اس موقع پر اپنی تقریرمیں کہا کہ  آج ملک میں  الیکشن افسران کو تربیت دئے جانے کی ضرورت شدت کے ساتھ محسوس کی جارہی ہے تاکہ وہ   اپنے انتخابی فرائض  اپنے بنیادی کام کے ساتھ انجام دے سکیں  ۔ انہوں نے   ڈھانچہ جاتی تربیت کی ضرورت کا احساس دلاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے  2016  میں ریٹرننگ  افسران کا تربیتی پروگرام شروع کیا تھا ،جس  پر انتہائی مثبت رد عمل کا  اظہار سامنے آیا ہے ۔انہوں نے  اس امر  پر اپنی مسرت کا اظہار کیا  کہ  اس پروگرام میں ای آر او اور اے ای آر او  افسران کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More