32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اقلیتی امور کے مرکزی مختار عباس نقوی نے وزیر اعظم کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی

Urdu News

نئی دہلی، اقلیتی امو رکے مرکزی وزیر جناب مختار عباس نقوی نے آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے درگاہ اجمیر شریف پر چادر چڑھائی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیر اعظم نریندر مودی انسانی قدروں اور انصاف کا تحفظ کرنے کے لئے صوفی سنتوں کی میراث میں یقین رکھتے ہیں تو دوسری طرف وہ دہشت گردی کے خلاف ایک قومی مجاہد ہیں۔

  جناب نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نے دہشت گردی کو قطعی برداشت نہ کرنے کے اصول کو اپنا کر قومی سلامتی کے تئیں اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا ہےاور وہ اس سمت میں انتھک کام کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا روحانی اور صوفی کلچر، دہشت گردی اور ہر طرح کے تشدد کو نیست و نابود اور شکست دے کر انسانیت اور امن کو یقینی بنانے کی ایک ضمانت ہے۔

جناب نقوی نے اس موقع پر اجمیر شریف میں صوفی سنت حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ 807ویں عرس کے موقع پر ان کی درگاہ پر چادر چڑھائی۔ انہوں نے وزیر اعظم کا ایک پیغام بھی پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے سالانہ عرس کے موقع پر ہندوستان اور بیرون ملکوں میں خواجہ معین الدین چشتی ؒکے پیروکاروں کے تئیں مبارک باد اور نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہندوسان میں مختلف مذاہب ، برادریوں، فرقوں اور عقیدوں  کے ماننے والوں میں ہم آہنگی اور بقائے باہم ہمارے ملک کی خوبصورتی ہے۔ہمارے ملک میں مختلف سنتوں ، پیروں اور فقیروں نے وقتاً فوقتاً امن، اتحاد اور ہم ا ٓہنگی کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے نظم و ضبط اور شائستگی کے علاوہ صبر وتحمل کا پیغام پھیلانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتیؒ ہندوستان کی عظیم روحانی روایات کی علامت ہیں۔ انسانیت کے لئے خواجہ معین الدین چشتیؒ کی خدمات آنے والی نسلوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔ اس عظیم صوفی سنت کے سالانہ عرس کے موقع پرمیں درگاہ اجمیر شریف پر چادر بھیج کر انہیں اپنی طرف خراج پیش کرتا ہوں۔

معاشرے کے سبھی طبقوں کے لوگوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے پیش کی گئی چادر کا دلی خیر مقدم کیا۔

 اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جناب    مختار عباس نقوی نے کہا کہ ہندوستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی اہل اور مضبوط قیادت میں ہندوستان اور اس کے عوام کی سلامتی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا اور ملک کی سلامتی محفوط ہاتھوں میں ہے۔جناب نقوی نے کہا کہ اسلام کی آڑ میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیمیں اور لوگ اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔ہندوستان سماجی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لئے دنیا بھر کے سامنے ایک رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم کو سماجی ہم آہنگی اور اتحاد کے اس تانے بانے کو مستحکم کرنا ہوگا۔ غریب نوازؒ کی زندگی ہمیں اس بات کی  ترغیب اور  تحریک دیتی ہے کہ فرقہ وارانہ اور سماجی ہم آہنگی کے تئیں مضبوطی سے کھڑے رہیں۔یہ اتحاد ان طاقتوں کا ہرا سکتا ہے ، جو معاشرے میں جھگڑا پیدا کرنے اور معاشرے میں تفریق پیدا کرنے کے لئے طرح طرح کی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اعتماد کا ماحول مودی حکومت کا واحد ایجنڈا ہے۔ ہمارا منتر ہے‘‘سب کا ساتھ ، سب کا وکاس’’۔

اس موقع پر جناب نقوی نے اجمیر درگاہ کمیٹی کی جانب سے قائم کی جانے والی قاعد وشرام استھلی میں خواجہ غریب نوازؒیونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔انہوں نے اجمیر میں سول لائن کے پاس درگاہ اپارٹمنٹ میں خواجہ غریب نواز ؒ ڈسپنسری اوپی ڈی کا بھی افتتاح کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More