23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

افریقہ ۔ ہندوستان فیلڈ تربیتی مشق2019

Urdu News

نئی دہلی، افریقہ انڈیا فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائزاے ایف آئی اینڈ ڈی ای ایکس۔19، 18 مارچ 2019  سے جاری ہے۔جس میں افریقہ کے 17 ملک حصہ لے رہے ہیں۔ جن میں بینن،بوتسوانہ، مصر،گھانا، کینیا، ماریشس، موزمبیق، نامبیا، نائیجر، سینگال، جنوبی افریقہ، سوڈان، تنزانیہ، یوگینڈا، زامبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔ تین افریقی ملک جن میں  روانڈا، گانگو اور مڈغاسکر شامل ہیں۔ بھارت کے ساتھ اس پہلی افریقہ انڈیا فیلڈ تربیتی مشق۔2019 میں مشاہدین کی حیثیت سے شرکت کررہے ہیں۔ سبھی شریک ملکوں کی طرف سے  اس ایکسرسائز کے دوران کوئلہ کانوں  میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر  کام کرنے اور دیگر سرگرمیاں انجام دی گئیں۔سرگرمیوں میں کانوں میں ایکشن سینٹر کے کام کاج اور قیام کے سلسلے میں تربیت اور دیگر مشقیں شامل ہیں۔ان سرگرمیوں میں گندے علاقوں کی شناخت اور سروے ،دھماکہ خیز مادے اور ہوائی جہاز سے ہونے والی اموات کے معاملے سے نمٹنے وغیرہ بھی شامل ہیں۔

مشق کے دوران شریک ملکوں کی بہترین پریکٹسس کے تبادلے پر توجہ دی جارہی ہے۔اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کے مطابق امن قائم کرنے کی کارروائیوں اور انسانی بنیاد پر کانوں میں حادثے کے دوران مدد کرنے جیسی اہم کارروائیوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔

افریقہ انڈیا فیلڈ ایکسرسائز سے شریک ملکوں کے درمیان تعلقات کو فر وغ حاصل ہوگا اور وہ آپس میں تعاون  کرسکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More