40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارتی بحریہ کی موزمبیق میں انسانی امداد کی کوششیں مسلسل جاری

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی بحریہ  ( سُجاتا ، سارتھی  اور شاردُل ) کے پہلے  ٹریننگ اسکواڈرن  کے جہاز  فی الحال 18 مارچ ، 2019 ء سے موزمبیق کے پورٹ  بیرا میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے راحت اور بچاؤ کا کام   کررہےہیں  ۔  جہازوں کو سمندری پوسٹ  کے طوفان   ‘ آئی ڈی اے آئی ’ سے  بھیجا گیا  تھا ۔  یہ طوفان  15 مارچ  ، 2019 ء کو  موزمبیق کے ساحل سے ٹکرایا تھا ۔ اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی  اور لوگوں کی جانیں گئی تھیں ۔

          پورٹ بیرا میں آنے کے بعد سے  جہازوں نے   پورٹ بیرا  کے قریب واقع بوزی علاقے سے 150 سے زائد  زندہ بچ جانے والوں کو بحفاظت  نکالا ہے ۔ پورٹ بیرا اصل سر زمین سے کٹ گیا ہے ۔ مزید براں ،  پورٹ بیرا اور  گورا – گاراتھی جزیرہ میں دو طبی کیمپ قائم کئے گئے ہیں اور مقامی آبادی کے 800 سے زائد متاثر لوگوں کو  طبی امداد فراہم کی گئی ہے ۔

          بھارتی بحریہ کے چیتک ہیلی کاپٹر نے مقامی انتظامیہ اور اقوام متحدہ کے مشن کے ساتھ  تال میل کرکے مقامی لوگوں کو نکالنے کے لئے مشکل حالات میں   کئی اقدامات کئے ہیں ۔ ہیلی کاپٹروں نے  تین حاملہ خواتین کو بھی  بحفاظت باہر نکالا ہے اور  خوراک کے عالمی پروگرام  کے  ذریعے فراہم کردہ  500 کلو گرام سمیت  راحتی اشیاء (  کھانا اور پانی )  گرائی ہے ۔

          آئی این ایس شاردل نے  سمرسبل  پمپوں کا استعمال کرکے  جیٹی پر واٹر براؤزر میں  10 ٹن تازہ پانی  بھیجا ہے ۔   آئی این ایس سجاتا نے  تقریباً 2 ٹن پینے کے پانی کے کین  بھی   راحتی کیمپوں کے لئے  پورٹ حکام کو  بھیجے ہیں ۔

          مقامی سرکاری افسران کے ساتھ تال میل کے ذریعے  اسکولوں  ، چرچوں ، اسپتالوں  اور یتیم خانوں  جیسے  تباہ شدہ مقامات میں  جہاز کے عملے  کمیونٹی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔  جہازوں نے   بندر گاہ میں کام کرنے والوں سمیت   تمام مقامی آبادی کے لئے  ہفتے کے ساتوں دن  اور 24 گھنٹے  کمیونٹی کچن  کھول رکھے ہیں ۔  مجموعی طور پر  تقریباً 450 لوگوں کو  گرم کھانا فراہم کیا گیا ہے ۔

          مزید براں ، بی بی سی  ، ٹی وی ایم موزمبیق  اور او ایکس  ایف ڈی ایم  کے میڈیا  اہلکاروں نے  ہمارے جہازوں کے ذریعے   متاثرہ مقامات کا دورہ  کیا  اور راحت رسانی  کے کاموں کا جائزہ لیا ۔  میڈیا کی ٹیم نے پورٹ پر لگائے گئے طبی کیمپ کی جگہ  کا بھی جائزہ لیا اور اسے جہازوں کے ذریعے  فراہم کی جانے والی  متعدد طبی امداد کے بارے میں  معلومات دی گئیں ۔

          ایچ اے ڈی آر  کارروائیاں جاری ہیں  اور بھارتی بحریہ کے پہلے ٹریننگ اسکواڈرن کے جہاز    موزمبیق میں اپنے قیام  کی مدت    تک مقامی آبادی کو   تمام طرح کی خدمات فراہم کرنے کے لئے  پابندِ عہد ہیں ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/ChetaklandingatGauraGauratheIslandLGVN.jpg http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/SurvivorsatMedicalCampYV6W.jpg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More