40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اس مادر وطن کو فراموش نہ کریں جس نے آپ کی نشو و نما کی ہے: نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم ہندوستا نی برادری نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے اور وہ اپنی مادر وطن اور جس ملک میں رہتے ہیں دونوں جگہ کی خوشحالی اور تعمیر میں گراں قدر تعاون کر رہے ہیں ۔ نائب صدر جمہوریہ مالٹا کی راجدھانی ولیٹا میں ہندوستان کے قونصل جنرل کے ذریعہ ہندوستان برادری کو دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرر ہے تھے۔ اس موقع پر خزانہ کے وزیر مملکت جناب شیو پرتاپ شکلا ، مالٹا میں ہندوستان کے قونصل جنرل جناب راجیش ویشنو اور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی سر بلندی ہمیشہ ہی ہندنژاد عوام کے ساتھ رہے گی اور انہوں نے ہندوستان برادری سے کہا کہ وہ اپنی ماردر وطن کو فراموش نہ کریں جس نے ان کی نشو و نما کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی برادری کا کردار، فنون لطیفہ ، تہذیب ، ثقافت ، اقدار اور روایات سے متعلق ہندوستان کے پیغام کو پوری دنیا میں پھیلانے میں کافی اہم ہے۔

 ہندوستان اور مالٹا کی رشتوں کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ چھوٹا سا ملک ہونے کے باوجود مالٹا نے اچھی نمو کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ہندوستان اور مالٹا کے رشتے طویل مدتی  بن سکتے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی میں اس ملک کے سائز کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی ۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کی آبادی ، تمام شعبہ حیات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے ۔ وہ عالمی سطح پر تمام سماج میں اچھی طرح گھل مل جاتے ہیں ۔ تاہم جغرافیائی سرحد میں ہندوستان اور مالٹا کو علیحدہ نہیں کرتیں۔ ہندوستان کی ترقی کی کہانی پر روشنی ڈالتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ملک میں پائیدار نمو دیکھی جا رہی ہے اور یہ نمو ترقی کی جانب گامزن ہے ۔ حکومت کے ضابطہ اصلاحات سماج میں سب کو ساتھ لے رہے ہیں اور ہندوستان کو ایک رسمی معیشت بنانے کی زور و شور سے کوششیں ہو رہی ہیں  ۔

 یہ کہتے ہوئے کہ ہندوستان تبدیلی کے مراحل میں ہے ، جو کہ غیر معمولی ہے۔ جناب وینکیا نائیڈو نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹل کاری ، مالی شمولیت ، جی ایس ٹی اور جن دھن نے ہندوستان کے معاشی پس منظر میں انقلابی تبدیلیاں لائی ہیں ۔ سڑکوں اور ٹیلی کام کے جال نے ہندوستان کو بدل دیا ہے۔ ہندوستان جیسے وسیع ملک میں مواصلاتی نظام نے انقلاب بپا کر دیا ہے ۔ انہوں نے اس سلسلے میں سابق وزیراعظم آنجہانی اٹل بہاری واجپئی کے ذریعے کئے گئے اقدامات کا ذکر کیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے یوگا کا فن ، آیوروید کو پوری دنیا میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے۔ ہندوستان، صحت کا مرکز بن گیا ہے ۔ حال ہی میں شروع کیا گیا اولوالعزم حفظان صحت نظام آیوشمان بھارت سے ہندوستان حفظان صحت نظام تبدیل ہو جائے گا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More