26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وادیٔ اراکو کے کافی کاشتکاروں کو راحت

Urdu News

نئیدہلی، کامرس وصنعت کے وزیر مملکت جناب سی آر چودھری نے لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کافی بورڈ نے آندھرا پردیش کے وشاکھا پٹنم کی وادی ٔ اراکو میں کافی کی کاشتکاری کرنے والے قبائلی زمروں   کی منفرد شناخت   کی حفاظت کے لئے  جغرافیائی اشاریوں کے تحت  وادی ٔ اراکو کی کافی  کے اندراج کی درخواست دے دی ہے ۔

          انہوں نے کہا کہ سرکار   ، ’’  انٹگریٹیڈ کافی  ڈیولپمنٹ پروجیکٹ پر عمل آوری کے ذریعہ وادی اراکو میں کافی کی پیداوار  کو فروغ دے رہی ہے ۔اس اسکیم میں  واٹر ہارویسٹنگ  اور ٓابپاشی کی ڈھانچہ جاتی سہولیات کی تعمیر  اور کافی ایسٹیڈ آپریشنز  کے نظام  کی توسیع  اور پودوں کی دوبارہ شجر کاری کے لئے  مالی امدار فراہم کرائی جاتی ہے۔  غیر روایتی علاقوں میں  یہ مالی امداد    خلا کو پُر کرنے کے طریقے سے کافی کے موجودہ پودوں کو مضبوط  بنانے اور کمپوسٹ  کھاد استعمال کرانے کے لئے دی جاتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی  اہلیت سا زی کے پروگراموں اور  موقع پر مظاہرہ کار کے ذریعہ تکنیکی امداد بھی فراہم کرائی جاتی ہے ۔دراصل کافی بورڈ  وادی اراکو میں    کاشتکاروں کے گروپوں اور سیلف ہیلپ گروپوں  کو دس روپے فی کلوگرام کے حساب سے ترغیب دئے جانے کے ذریعہ  اجتماعی  فروخت کاری   کو فروغ دیتا ہے ۔

          علاوہ ازیں کافی بورڈ  ،  ہرسال  ’’ فلیور آف انڈیا  -دی فائن کپ ایوارڈ ‘‘     مقابلوں میں  شرکت کے لئے  کافی کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More