24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسٹارٹ اپ انڈیا کے لئے ترغیبات

Urdu News

نئی دہلی : حکومت ہند نے  جدت طرازی اور کاروباریت کی پرورش کے لئے ایک ٹھوس اور مضبوط  معاشی نظام  تیار کرنے کی غرض سے 16  جنوری 2016  کو اسٹارٹ اپ انڈیا کا آغاز کیا تھا ۔  سرکار کا یہ  پروگرام  ہر شعبے میں   ملازمتوں کے زبردست مواقع   پیداکرنے  اور ملک کی معاشی نمو میں اضافہ کرنے کے کام میں معاونت کررہا ہے ۔

          سرکار کے اس اقدام کے جزو کی حیثیت  سے  صنعتی پالیسی اور ترقی کے محکمے نے  گزٹ اعلان نمبر   364(ای )مورخہ  11  اپریل 2018     کے ذریعہ   ایک  بین  وزارتی بورڈ  یعنی انٹر منسٹریل بورڈ  (آئی ایم بی )تشکیل دئے جانے کا اعلان کیا ہے ، جو   انکم ٹیکس ایکٹ   1961   کے فوائد کے   حصول کے لئے    درج ذیل اسٹارٹ  اپس کے ایپلی کیشنز  پر غورکرے گا ۔

الف ۔   مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 56  کے  تحت   اہل اسٹارٹ اپ اداروں  کے ذریعہ   وصول کئے جانے والے  شئیرز  پریمئیرز کو انکم ٹیکس      کی لیوی سے مستثنیٰ رکھنا۔

ب۔      مذکورہ ایکٹ کی دفعہ  80  آئی اے سی کے تحت   یکے بعد دیگر ے  سات   مسلسل  تاریخی برسوں میں سے تین برس کے لئے    اسٹارٹ اپ سے  حاصل ہونے والے فوائد اور منافع  کی 100فیصد کٹوتی یا تخفیف ۔

          مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 56  اور دفعہ  80  آئی اے سی  کے تحت     اسٹارٹ اپ کی  تصدیق کے لئے درخواستیں  ایک آن لائن  پورٹل       کے

ذریعہ ڈی آئی  پی پی کو بھیجی جانی چاہئیں ۔انٹر منسٹریل بور ڈ  (آئی ایم بی ) تصدیق کے لئے ان درخواستوں پر غور کرے گا۔

          مذکورہ ایکٹ کی دفعہ 56  کے مقصد سے سرمایہ کاروں  کی درجہ بندی پر کوئی پابندی نہیں ہے اور اہل اسٹارٹ اپ ادارے  کسی سے بھی

 شیئر کیپٹل کے عوض  سرمایہ کاری حاصل کرسکتے ہیں ۔

          ملک میں   اسٹارٹ اپ  کے لئے  سازگارفضا  تیار کرنے کی مسلسل سرکار ی کوششوں   کے سلسلے میں     ڈی آئی پی پی سرکاری وزارتوں /

محکموں  ،ضابطہ کاروں  ،سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپ اداروں سمیت  تمام  دعوے داروں کے ساتھ  مشاورتی گفتگو کررہا ہے ۔   اس اعلان  میں تحریر

کی جانے والی ترامیم کا مقصد  انکم ٹیکس ایکٹ 1961   سے  استثنیٰ کے لئے، اسٹارٹ اپ اداروں کی مانگ کو پورا کرنا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More