21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمارٹ میٹر کی قیمت میں مزید تخفیف کی ای ای ایس ایل کی کامیابیاں

Urdu News

نئی دہلی۔ ۔انرجی ایفیشینشی سروسز لمیٹیڈ (ای ای ایس ایل) نے 50 لاکھ اسمارٹ میٹروں کی خریداری میں قیمت کی کمی کی مزید حصولیابی کی ہے۔ پچھلے ہفتے اس نے ایک ٹینڈر جاری کیا، جو معکوس نیلامی کے لئے تھا۔ اس معکوس نیلامی میں آئی ٹی آئی لمیٹیڈ نے سب سے کم بولی لگائی جس کے بعد جینس پاور اور کیونکس کا نمبر تھا۔ آئی ٹی آئی لمیٹیڈ نے واحد فیز کے ایک میٹر کیلئے 2503 روپئے کی سب سے کم قیمت بھری تھی۔

ایل اینڈ ٹی نے پچھلے سال کرائی گئی پہلے راؤنڈ کی بولی میں سب سے کم قیمت بھری تھی جس میں کمپنی نے 2772 روپئے کی قیمت دی تھی۔ معکوس نیلامی کے ذریعے ایک فیز والے اسمارٹ میٹر کی قیمت 2722 روپئے سے کم ہوکر 2503 روپئے ہوگئی، جو پچھلے ٹینڈر کی بہ نسبت 8 فیصد کم ہے۔ معکوس بولی کے ذریعے حاصل کی گئی سب سے کم قیمت سے آخرکار صارفین کو مزید فائدہ ہوگا۔ ٹینڈر کی شرائط اور اس کے ضوابط کے مطابق ایل اینڈ ٹی سمیت سات کمپنیوں کو معکوس نیلامی میں مدعو کیا گیا تھا جس میں آئی ٹی آئی لمیٹیڈ ، جینس پاور اور کیونکس نے ایل اینڈ ٹی کو باہر کردیا۔

سرکاری رہنما خطوط کے مطابق ای ای ایس ایل ، جینس پاور اور کیونکس کو مدعو کرے گی، جو بالترتیب ایل 2 اور ایل 3 کی حیثیت سے بولی لگانے والی کمپنیاں ثابت ہوئی ہیں جنہوں نے ایل 1 قیمت پر عمل کیا ہے۔ اگر مذکورہ فریقین نے ایل 1 قیمت سے مطابقت رکھی تو ای ای ایس ایل تین فریقوں کے مابین 50:30:20 کے تناسب سے ایک فیز کے اسمارٹ میٹروں کی خریداری تقسیم کردے گی۔

یہ میٹر اترپردیش اور ہریانہ میں مرحلے وار طریقے سے تین سال کے عرصے میں نصب کیے جائیں گے۔

ای ای ایس ایل، جو حکومت ہند کی بجلی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول میں ہے ، دنیا کی اسمارٹ میٹر کی خریداری کرنے والی سب سے بڑی کمپنی ہے۔ یوپی میں 40 لاکھ اسمارٹ میٹر نصب کیے جائیں گے اور بقیہ دس لاکھ ہریانہ میں ۔ اسمارٹ میٹرز میٹرنگ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کے مجموعی جدیدترین حل اے ایم آئی کا حصہ ہے۔ جس کا مقصد سب سے زیادہ استعمال کے اوقات کے دوران توانائی کے خرچے کو کم کرنا ہے۔

امید ہے کہ اس نظام کیلئے بولیاں 31 اکتوبر 2017 کو شروع ہوں گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More