29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آسٹریلیا کے وزیراعظم نے بھارت کے وزیراعظم کو ٹیلی فون پر مبارک باد دی

Urdu News

نئی دہلی، آسٹریلیا کے وزیراعظم جناب اسکاٹ موریسن نے 23 مئی 2019 کو  وزیراعظم نریندر مودی  کو ٹیلی فون کیا اور  17 ویں لوک سبھا کے عام انتخابات میں  شاندار جیت پر انہیں مبارک باد دی۔

وزیراعظم نے  ان سے کہا کہ بھارت  آسٹریلیا کے ساتھ اپنے تعلقات  مزید مستحکم کرنے کو  بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت اور آسٹریلیا  دونوں ہی  بہت مضبوط اور تابناک جمہوریتیں ہیں اور  ہمارے اقتصادی تعلقات  میں اضافہ ،  اعلیٰ سطحی   تبادلہ خیال اور عوام سے عوام کے تعلقات  میں مضبوطی سے  ہمارے  تعلقات  میں تیزی آئے گی اور مسلسل اضافہ ہوگا۔

وزیراعظم نے  آسٹریلیا میں  حال ہی میں مکمل ہوئے انتخابات میں  اپنی  لیبر-نیشنل اتحادی پارٹی  کو جیت سے ہمکنار کرنے پر  وزیراعظم موریسن  کو مبارک باد دی۔ انہوں نے  وزیراعظم موریسن کو بھارت کا دورہ کرنے کی پھر سے دعوت دی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More