29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اروناچل پردیش میں ایمبولینس سروس کی شروعات کی

ایئر پورٹس اتھارٹی آف انڈیا نے اروناچل پردیش میں ایمبولینس سروس کی شروعات کی
Urdu News

نئی دہلی،12 مئی، ایئرپورٹس  اتھارٹی آف انڈیانے کارپوریٹ سوشل  ریسپانسبلٹی(سی ایس آر)   اقدام  کے تحت اروناچل پردیش کے لونگ ڈنگ  ضلع    میں ایڈوانسڈ  لائف سپورٹ سسٹم (اے  ایل ایس)  سے لیس  ایک ایمبولینس  سروس مہیا کرائی ہے۔

 اس سروس  کی شروعات  کرتے ہوئے  ایئرپورٹس  اتھارٹی آف انڈیا (اے اے  آئی)  کے چیئرمین  ڈاکٹر گروپرساد  مہاپاترا  نے کہا کہ  اس ایمبولینس  سروس سے ریاست  کے دور دراز خطوں میں مریضوں کے لئے بڑی راحت ہوگی اور اروناچل پردیش  کے لونگ  ڈنگ ضلع میں پرائمری ہیلتھ سینٹر سہولت کو بڑی مدد ملے گی۔

 اے اے آئی  نے ماضی میں بھی سکم کے پیکیونگ میں پرائمری   ہیلتھ سینٹر میں ایسے ہی ایمبولینس  کی سہولت  فراہم کرائی  تھی۔ اسی طرح اے اے آئی ڈاکٹر شکنتلا مشرا  نیشنل ریہبلیٹیشن   یونیورسٹی لکھنؤ اور پرائمری  ہیلتھ  سینٹر ، ادے پور ، راجستھان  میں بھی ایسے ہی ایمبولینس سروس فراہم کرچکا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More