31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی بحران کے بندوبست سے متعلق ادارے (این ڈی ایم اے ) نے گرم لہر سے بچنے کی تیاری، اس میں تخفیف اور اس کے بندوبست سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا

Urdu News

نئی دہلی، ملک کے مختلف حصوں میں گرم لہر کے برے اثرات کو کم کرنے کی اپنی مسلسل کوشش کے ایک حصے کے طور پر قومی بحران کے بندوبست سے متعلق ادارے (این ڈی ایم اے ) نے آندھرا پردیش کی حکومت کے تعاون سے گرم لہر سے  بچنے کی تیاری ، اس میں تخفیف اور اس کے بندوبست سےمتعلق ایک دو روزہ ورکشاپ کا آج وجے واڑہ میں انعقاد کیا۔

اس ورکشاپ کا مقصد  این ڈی ایم اے کے رہنما خطوط کے مطابق گرم لہر سے بچنے کے ایکشن پلان کی تیاری اور اس پر عمل درآمد کے بارے میں ریاستوں کو احساس دلانا ہے۔ این ڈی ایم اے نے یہ رہنما خطوط پہلی مرتبہ 2016 میں تیار کئے تھے ،2017 میں ان پر نظر ثانی کی گئی اورعمل درآمد کے لئے اس معاملے سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد اور ان تمام ریاستوں  کو اس میں شامل کیا گیا جہاں گرم لہر کا خطرہ زیادہ رہتا ہے۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے این ڈی ایم اے کے ممبر جناب آر کے جین نے کہا کہ پہلے سے کی گئی منصوبہ بندی اور تیاری نیز اس  معاملے سے دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کے تعاون سے گرم لہر سے ہونےو الی اموات اور اس سے ہونے والی بیماریوں کی تعداد میں کمی لائی جا سکتی ہے۔ جیسا کہ 2016 اور 2017 کے دوران ہونے والی کم اموات سے ظاہر ہو تا ، انہوں نے کہا کہ‘‘ ہماری حکمت عملی یہ ہونی چاہئے کہ اس سال گرم لہر کے سبب اموات کو بالکل برداشت نہ کریں ، ہمارے پار اپنے منصوبے پر نظر ثانی کے لئے ، آگاہی کی مہمیں چلانے کے لئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے لئے ابھی کافی وقت موجود ہے ’’۔

این ڈی ایم اے کے  جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر وی  تھریپوگازہ نے اپنے سابقہ تجربات ، کامیابیوں اور گرم لہر کے بندو بست کے بارے میں ایک مقابلہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے مقامی طور پر پر عزم رہنے  اور ایک جامع ڈاٹا تیار کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ہیٹ وے ایکشن پلان اور خطرات کی کمی سے متعلق ورکشا کا پہلے تکنیکی اجلاس میں گرم لہروں کی روک تھام اور اس کے بندوبست کے لئے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی ۔ اس بات پر زور دیا گیا ک لائحہ عمل کو اس طرح تیار کیا جائے جس سے مقامی لوگوں کی ضرورتوں اور مسائل کو حل کیا جا سکے ۔،اس اجلاس میں ان  جزیات پر بھی زور دیا گیا جنہیں  گرم لہر کے اثرات کو کم کرنے کے لئے ماحولیات کے قیام سے مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔

پہلے سے انتباہ دینے اور گرم لہر کی پیش گوئی سے متعلق اجلاس کی صدارت این ڈی ایم اے ، کے ممبر جناب کمل کشور نے کی۔ اس میں تھوڑے تھوڑے علاقوں کے بارے میں پیش گوئی کرنے اور  تعاون کے ساتھ اسے دوسے علاقوں تک توسیع دینے اور ابتدائی انتباہ کو دور تک پہونچانے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔

تیسرے اجلاس کے دوران آندھرا پردیش ، گجرات ، تلنگانہ ، اڈیشہ  اور مہاراشٹر میں اپنے اپنے تجربات سے واقف کرایا اور ان بہترین  اقدامات سے واقف کرایا جن کے ذریعے دوسری ریاستوں کو گرم لہر سے بچنے کی تیار ی کے منصوبے مرتب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ ریاستیں جہاں گرم لہر کا خطرہ زیادہ رہتا ہے ، بہتر تیاری اور بروقت کارروائی کے ذریعے گرم لہر کے اثرات کو کم کرنے میں بہت حد تک کامیاب رہی ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More