Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماحولیات کے وزیر نے ’’ ہَرِت دیوالی-سوؤستھ دیوالی‘‘ مہم کا آغاز کیا

पर्यावरण मंत्री ने ‘हरित दीवाली, स्‍वस्‍थ दीवाली’ अभियान शुभारंभ किया, बच्‍चों से प्रदूषण मुक्‍त दीवाली मनाने का आग्रह किया
Urdu News

نئی دہلی، اگست ۔ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج یہاں ’’ ہرت دیوالی-سوؤستھ دیوالی‘‘ مہم کا آغاز کیا۔ اس موقع پر موجود دلی اور این سی آر کے اسکولوں کے تقریباً 800 بچوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے دیوالی کے دوران نقصاندہ پٹاخے نہ چھوڑ کر آلودگی کم کرنے کے سلسلے میں بچوں کے تعاون کی اہمیت پر زوردیا۔اساتذہ اور طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ یہ بات حوصلہ افزاء ہے کہ دیوالی کی تقریبات کے دوران پٹاخے جلانے سے ہونے والے ہوا اورشور کی آلودگی کو کم کرنے میں بچوں نے قیادت کرنے کا رول ادا کیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ جب بھی بچے کسی کام کی ذمہ داری سنبھالتے ہیں، تو وہ اس کو کامیاب بنانے میں کوئی دقیقہ نہیں چھوڑتے۔انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ پٹاخوں میں موجود کیمیکلز کے بارے میں اور انسانی جسم کے مختلف اعضاء پر ان کیمیکلز کے اثرات کے بارے میں بھی معلومات حاصل کریں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے بچوں نے کہا کہ وہ اس سال دیوالی پر پٹاخے نہ خریدیں، بلکہ اپنے علاقے کے غریب ا ور محروم بچوں کودینے کیلئے کوئی تحفہ ، کھانے پینے کی اشیاء یا مٹھائی وغیرہ خریدیں ۔

بعد میں ڈاکٹر ہرش وردھن نے موجود طلبہ سے سبز اور صحت مند دیوالی منانے کیلئے عہد بھی کرایا۔اس عہد کوبڑے پیمانے پر اسکولوں/کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں کو بھیجا جائے گا اور اسکول انتظامیہ سے درخواست کی جائے گی کہ وہ دیوالی تک اپنے اسکول کی اسمبلی کے دوران طلبہ سے یہ عہد کرائیں۔ اس موقع پر طلبہ نے نکڑ ناٹک بھی کیا اور ’’ پَرکِرتی وَندنا‘‘ گیت بھی گایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے سکریٹری جناب اجے نارائن جھا نے اس امید کااظہار کیا کہ ’’ ہرت اور سوؤستھ دیوالی‘‘ منانے کا پیغام ملک بھر میں پہنچے گا۔ جناب اجے نارائن جھا نے بچوں سے کہا کہ وہ مٹی کے دیئےاور ایسے ہی دیگر ماحولیات دوست مصنوعات خریدیں۔

اس مہم کے ایک حصے کے طور پر ماحولیات کے وزیر مختلف متعلقین میں بیداری پیداکرنے کیلئے مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے اور ہوا کی آلودگی کو روکنے میں حصہ لینے کیلئے لوگوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

دیوالی ہماری شاندار روایت کا ایک اہم حصہ ہے اور یہ ایسا تہوار ہے، جوخوشی اور شادمانی لے کرآتا ہے۔ حال ہی کے برسوں میں دیوالی منانے کے طریقے میں کچھ تبدیلی آئی ہے اور بہت زیادہ پٹاخے چھوڑے جانے لگے ہیں، جس کے نتیجے میں ہوا اور شور کی آلودگی کافی بڑھ جاتی ہے۔ اس کا ماحول پر اور لوگوں کی صحت پر بُرااثر پڑتا ہے ۔

گزشتہ چند برسوں میں دیکھا گیا ہے کہ کئی شہروں میں موسم سرما کے دوران فضائی آلودگی کا محفوظ حدود سے بڑھ جاتی ہے ۔ دیوالی کے دوران بہت زیادہ پٹاخے سے چھوڑنے سے آلودگی میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ گزشتہ سال دلی میں خصوصی طورپر دیوالی کے بعد آلودگی کی سطح اتنی بڑھ گئی تھی کہ حکومت کو ایمرجنسی صورتحال کا اعلان کرنا پڑا ۔ اس کے سماجی، معاشی نتائج کے طور پر اسکول، تعمیری کام اور پاور اسٹیشن بند کرنےپڑے تھے۔

اس سال اکتوبر میں ہندوستان فیفا یو-17 ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ یہ بہت اہم موقع ہوگا اور ہندوستان کیلئے ایک فخر کی بات ہوگی۔ اس موقع پر یہ یقینی بنانا ہمارے لئےضروری ہو گا کہ اس کے انعقاد میں کوئی مشکل نہ آئے اور ہماری قومی امیج بہتر ہو۔

اسکولی بچوں کے درمیان سبز دیوالی کو فروغ دینے کیلئے کچھ دیگر پروگراموں میں اسٹیکر/لوگو کی تقسیم ، پوسٹر کمپٹیشن، عوامی نقل و حمل کے نظام کے بارے میں اشتہار ، ریڈیو/ایف ایم کو استعمال کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی جا سکتی ہے، جس میں صنعتی تنظیموں اور دیگر متعلقین سے تعاؤن لیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے ایک حصے کے طور پر ایک آن لائن کمپٹیشن چلایا جائے گا، جس میں آلودگی سے پاک دیوالی کےموضوع پر ویڈیو/آڈیو کلپ تیار کرکے کوئی بھی شخص /تنظیم حصہ لے سکتی ہے۔ ان کلپوں میں سے بہترین کلپ کو ملک بھر میں اس موضوع کو فروغ دینے کیلئے سرکاری طور پر استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر ماحولیات، جنگلات اورآب و ہوا کی تبدیلی کے ایڈیشنل سکریٹریز جناب انل کمار جین اور جناب اے کے مہتا کے ساتھ ماحولیات کی وزارت کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More