36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بحریہ کی خاتون افسروں کے ذریعہ آ ئی این ایس وی ترینی کشتی کے ذریعہ نا ویکا ساگر پریکرماکے تحت دنیا کا سفر

Urdu News

نئی دہلی، ہندوستانی بحریہ کی خاتون افسروں کی ٹیم کے ذریعہ نا ویکا ساگر پریکرما کے تحت ہندوستان میں تعمیر کشتی آ ئی این ایس وی ترینی سے پوری دنیا کا چکر لگا یا جا ئے گا ۔ یہ ہندوستان کی کسی ٹیم کے ذریعہ دنیا کا پہلا بحری سفر ہے جس میں جہاز کا تمام عملہ خواتین ہوں گی ۔ یہ پروجیکٹ ستمبر 2017 کے اوائل سے شروع ہونا ہے ۔ آئی این ایس وی ترینی ،آئی این ایس وی مہا دیئی کی کشتی ہے ۔ اس پروجیکٹ کو ،نا ری شکتی پر حکومت ہند کے اعتماد کو ظاہر کر نے کے ساتھ بحریہ میں سمندر میں جہاز رانی کی سرگرمیوں کے فروغ دینے کے لازمی عنصر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ۔

کیپٹن دلیپ دونڈے ، ایس سی (سبکدوش)کے ذریعہ پہلا ہندوستانی  بحری سفر ہندوستان میں تیار بحری جہاز آئی این ایس وی مہا دیئی پر 19 اگست 2009 سے 19 مئی 2010 تک چلا تھا ۔پہلا ہندوستانی بلیئر کے سمندری سفر کمو ڈور ابھیلاش ٹومی ،کے سی کے ذریعہ یکم نومبر 2012 سے 31 مارچ 2013 تک چلا تھا ۔

آئی این ایس وی ترینی کے عملہ میں شامل ہیں :

نمبر شمار رینک،نام اور نمبر شہر ریاست جہاز رانی کا تجربہ
1. لیفٹیننٹ کمانڈر ورتیکا جوشی،

43077-اے

رشی کیش اترا کھنڈ افسروں نے مہا دیئی پر 2014 میں ریو ڈی جینی رو  سے کیپ ٹائون تک کا سفر کیا اور پورٹ بلیئر – ویزاگ –چنئی –کو چی کا سفر کیا ۔ انہوں نے آ ئی این ایس وی مہا دیئی کے ذریعہ فروری 2016 میں ویزاگ سے گوا تک ، گوا سے موریشش تک اور مئی سے جولائی 2016 تک اور دسمبر 2016 میں گوا سے کیپ ٹائون تک واپسی ہو ئی ۔ افسرنے آئی این ایس وی ترینی کے ذریعہ  گوا سے مو ریشش تک کا بھی سفر کیا اور مئی سے جولائی 2017 تک ان کی واپسی ہو ئی ۔
2. لیفٹیننٹ  کمو ڈور پرتیبھا جا موال، 07109-ایف کلو ہما چل پردیش افسروں نے 2014 میں مہا دیئی کے ذریعہ گوا سے پورٹ پورٹ بلیئر تک کا سفر کیا ، انہوں نے فروری 2016 میں ویزاگ سے گوا تک اور گوا سے مو ریشش تک کا سفر کیا اور مئی سے جولائی 2016 تک وہاں سے واپسی ہو ئی نیز دسمبر 2016 میں گوا سے کیپ ٹاؤن واپسی ہو ئی ۔ افسر نے آئی ایس این وی ترینی کے ذریعہ گوا سے مو ریشش تک کا بھی بحری سفر کیا اور مئی سے جولائی 2017 تک واپسی ہو ئی ۔
3. لیفٹننٹ کموڈور سواتھی پی ،

07234-آر

وشاکھا پٹنم آندھرا پردیش افسروں نے 2014 میں  مہا دیئی کے ذریعہ کیپ ٹاؤن سے گوا تک بحری سفر کیا ، فروری 2016 میں ویزاگ سے کو چی تک اور گوا سے مو ریشش تک کا سفر کیا اور مئی سے جولائی 2016 تک واپسی ہو ئی اور دسمبر 2016 میں گوا سے کیپ ٹاؤن  تک کا سفر کیا ۔ انہوں نے حال ہی میں اختتام پذیر ہوئے کیپ سے ریو تک ریس 2017 میں بھی حصہ لیا ۔ انہوں نے آئی ایس وی ترینی کے ذریعہ گوا سے مو ریشش تک کا بحری سفر کیا اور مئی سے جو لائی 2017 تک ان کی واپسی ہو ئی ۔
4. لیفٹننٹ ایشوریا بداپٹی

43151-ڈبلیو

حیدرآباد تلنگانہ افسروں نے فروری 2016 میں مہا دیئی کے ذریعہ ویزاگ سے گوا تک کا بحری سفر کیا ، وہاں سے مو ریشش تک کا سفر کیا اور مئی سے جولائی 2016 تک واپسی ہو ئی اور دسمبر 2016 میں گوا سے کیپ ٹاؤن تک  کاسفر کیا ۔افسر نے آئی این ایس وی ترینی کے ذریعہ گوا سے مو ریشش تک کا بھی سفر کیا اور مئی سے جولائی 2017 تک واپسی ہو ئی
5. لیفٹننٹ وجیا دیوی

70712- ایچ

موئی رنگ کواکٹا سنتھونگ منی پور افسروں نے 2014 میں مہا دیئی کے ذریعہ گوا سے پور ٹ بلیئر تک کا بحری سفر کیا ، فروری 2016 میں ویزاگ سے گوا تک کا نیز گوا سے مو ریشش تک کا سفر کیا اور مئی سے جولائی 2016 تک واپسی ہوئی اور دسمبر 2016 میں گوا سے کیپ ٹاؤن کا سفر کیا ۔افسرنے آ ئی ایس وی ترینی کے ذریعہ گوا سے موریشش تک کا بھی بحری سفر کیا اور مئی سے جولائی 2017 تک واپسی ہو ئی
6. لیفٹننٹ پائل گپتا

70724-کے

دہرادون اترا کھنڈ افسروں نے فروری 2016 میں مہا دیئی کے ذریعہ ویزاگ سے گوا تک کا اور گوا سے موریشش تک کا سفر کیا  اور مئی سے جولائی 2016 تک واپسی ہو ئی اور دسمبر 2016 میں گوا سے کیپ ٹاؤن تک سفر کیا ۔ انہوں نے حا ل ہی میں اختتام پذیر ہو ئے کیپ ٹو ریو ریس 2017 میں بھی حصہ لیا ہے ۔ انہوں نے آئی ایس وی ترینی کے ذریعہ گوا سے مو ریشش تک کا سفر کیا اور مئی سے جولائی 2017 تک واپسی ہو ئی ۔

تمام خاتون عملہ کو آئندہ بحری سفر کے لئے ٹرینڈ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنی ٹریننگ کے حصے کے طور پر آ ئی این ایس وی مہا دیئی اور ترینی کے ذریعہ تقریباً 20000 نا ٹیکل میل کا بحری سفر کیا ہے جس میں مو ریشش (2016 اور2017)میں دو بحری سفر اور دسمبر 2016 میں گوا سے کیپ ٹاؤن تک کا بحری سفر شامل ہے ۔

آئی این ایس وی ترینی 55 فٹ لمبا بحری جہاز ہے جسے میسرس ایکوا ریس شپ یارڈ پرائیویٹ لمیٹیڈ گوا کے ذریعہ تعمیر کیا گیا ۔ ترینی کو 18 فروری 2017 کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا گیا تھا ۔ اس بحری جہاز نے اب تک تقریباً 8000 ناٹیکل میل کا بحری سفر کیا ہے ۔ نا ویکا ساگر پریکرما نے 4 بندرگاہوں (کیپٹن دلیپ دونڈے) کے طور پر 4 بندرگاہوں پر راشن کے حصول اور ضروری مرمت کے لئے قیام کے ساتھ 5 مرحلوں کا احاطہ کیا جا ئے گا ۔  ان  منزلوں پر قیام کی تخمیناً تاریخیں حسب ذیل ہیں :

نمبر شمار منزل کی تفصیل ترتیبی تاریخیں سمندری سفر کے دنوں کی تعداد
(الف) ج گوا۔ فری منٹل(آسٹریلیا) 5 ستمبر 2017-12 اکتوبر 2017 37
(ب) فری منٹل(آسٹریلیا)- لیٹل ٹون(نیوزی لینڈ) 25اکتوبر 2017- 16 نومبر2017 22
(ج) لیٹل ٹون(نیوزی لینڈ)-پورٹ اسٹینلے(فاک لینڈس) 23 نومبر2017-28 دسمبر 2017 35
(د) پورٹ اسٹینلے(فاک لینڈس)- کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ) 10 جنوری 2018-8 فروری 2018 28
(ہ) کیپ ٹاؤن (جنوبی افریقہ)-گوا 21 فروری 2018-4 اپریل 2018 42

اس مہم کو مناسب طور پر ‘ناویکا ساگر پریکرما’کا عنوان دیا گیا ہے جس کا مقصد ہندوستانی بحری کےذریعہ ملک میں خواتین کو با اختیار بنانا اور سمندری سفر کو فروغ دینا ہے۔ اس مہم سے  ہمارے ملک کے نو جوانوں کو سمندر کو سمجھنے کی ترغیب ملے گی اور ان میں خطرات سے کھیلنے اور کا جذبہ پیدا ہوگا ۔ اس مہم کے اضافی مقاصد میں شامل ہیں :

(الف) ناری شکتی۔  خواتین کو با اختیار بنانے کے قومی پا لیسی کے مطابق ان کی پوری صلاحیتوں کو بروئے کا ر لا نے کے لئے شروع کی گئی اس مہم کا مقصد عالمی پلیٹ فارم پر ناری شکتی کی نما ئش کرنا ہے ۔ اس سے چیلنج بھرے ماحول میں خواتین کی واضح شراکت کو بڑھا کر ہندوستان میں خواتین کے تئیں سما جی طرز عمل اور انداز فکر کو تبدیل کر نے میں بھی مدد ملے گی ۔

(ب) ماحول اور آب و ہوا کی تبدیلی۔ بحری سفر غیر روایتی ماحولیا ت دوست قابل احیا توانائی وسائل کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہو تی ہے جو خواتین کی زندگی کو متاثر کرتی ہے ۔ اس مہم کا مقصد بحری جہاز پر سوا ر خواتین کے ذریعہ معاش کو بڑھا نے کے لئے توانا ئی سے استفا دہ کرنا ہے ۔

(ج) میک ان انڈیا۔بحری سفر کا مقصد اندرون ملک میں تعمیر آ ئی این سی ترینی کے سفر کے ذریعہ میک ان انڈیا پہل کی نمائش کرنا بھی ہے ۔

(د)موسمیا تی /سمندر  /لہروں کے اعدادو شمار کا مشاہدہ ۔ جہا کا عملہ تحقیق و ترقیاتی اداروں کے ذریعہ تجزیے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر مو سمیا تی /سمندری/لہروں کے اعدا د وشمار کو یکجا اور تا حال بھی بنا ئے گا ۔

(ہ)سمندری آ لو دگی ۔جہاز کا عملہ گہرے سمندر میں سمندری آلودگی کی نگرانی اور اس سے متعلق رپورٹ تیار کر ے گا ۔

(و)مقامی پی آ ئی او کے ساتھ رابطہ۔اس مہم کا مقصد سمندری سفر اور خطرات کے جذبات کو فروغ دینا ہے اس لئے جہا ز کا عملہ مختلف ساحلو ں پر اپنے قیام کے دوران مقامی پی آ ئی او کے ساتھ بات چیت کرے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More