نئی دہلی۔24؍جنوری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نے بچیوں کے قومی کے دن کے موقع پر درج ذیل پیغام دیا ہے۔ ’’بچیوں کا قومی دن در حقیقت تقریبات مسرت منانے کا دن ہے ، کیوں کہ بچیوں نے اپنے اپنے میدانوں میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں اور مختلف شعبوں میں ان کے ذریعے حاصل کی گئی غیرمعمولی مہارت باعث افتخار ہے۔‘‘
اب وقت آگیا ہے کہ ہم بچیوں کے خلاف تحفظات کو یکسر ختم کردیں اور بچیوں کو بھی یکساں مواقع دستیاب کرانے کو یقینی بنائیں۔ آئیے ہم سب بچیوں کے خلاف فرسودہ نظریات پر مبنی چنوتیوں کا سدباب کرنے کے اپنے عزم کو از سر نو دوہرائیں اور صنفی حسیت اور مساوات کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہوں۔