Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کمپنی کے مؤثر بندوبست کے مقام کے تعین کیلئے سی بی ڈی ٹی کے رہنما اصول

Urdu News

نئی دہلی،24؍جنوری، کسی کمپنی کی رہائشی حیثیت کا فیصلہ کرنے کی خاطر مؤثر بندوبست کے مقام (پی او ای ایم) کے نظریے کا تعارف فائنانس ایکٹ 2015 میں کرایا گیا تھا۔ یہ یکم اپریل 2016 سے نافذ ہے اور اس مناسبت سے یہ سال 2017-18 سے نافذ العمل ہوگی۔ پی او ای ایم کے تعین کیلئے رہنما خطوط انکم ٹیکس محکمے کی ویب سائٹ: (www.incometaxindia.gov.in)پر دستیاب ہے۔ پی او ای ایم کے یہ رہنما خطوط عوام میں اس کے مسودے کی تشہیر اور تمام فریقوں اور عوام کے ذریعے اس پر ان کی رائے حاصل کرنے اور جامع صلاح ومشورہ کرنے کے بعد طے کئے گئے ہیں۔

پی او ای ایم کے قطعی رہنما اصولوں کی کچھ منفرد خصوصیات ہیں۔ بھارت کے باہر سرگرم تجارت (اے بی او آئی) کا ٹسٹ فراہم کیا گیا ہے تاکہ بھارت کے باہر جو کمپنیاں سرگرم تجارت میں مصروف ہیں ان کا احاطہ نہ کیا جائے۔ اس کا مقصد بھارت کی کثیر ملکی کمپنیوں کو ہدف بنانا نہیں ہے جو بھارت کے باہر تجارت میں سرگرم ہیں بلکہ اس کا مقصد ایسی کمپنیوں کو نشانہ بنانا ہے جو آمدنی کو بھارت کے باہر ہی رکھنے کیلئے قائم کی گئی ہیں اگرچہ ان کا اصل کنٹرول اور منیجمنٹ بھارت میں موجود ہے۔ اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ان رہنما خطوط کا مقصد ایسی بیرونی کمپنیوں کا احاطہ کرنا یا ان کی عالمی آمدنی پر ٹیکس لگانا نہیں ہے جو اپنی تجارت کے سلسلے میں بھارت میں مستقل موجودگی رکھتی ہیں۔

اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ پی او ای ایم کے رہنما خطوط ان کمپنیوں پر نافذ نہیں ہوں گے جن کا لین دین یا کل وصولی ایک مالی سال کےد وران 50 کروڑ روپے یا اس سے کم ہے۔ ان رہنما خطوط میں اس بات کو واضح کرنے کیلئے مثالیں بھی دی گئی ہیں کہ آیا کس صورت حال میں پی او ای ایم نافذ ہوگا یا نافذ نہیں ہوگا۔

Related posts

7 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More