24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

338 ورکرز کو وزیراعظم شرم ایوارڈ سے نوازا گیا

Urdu News

نئیدہلی؛ وزیراعظم شرم ایوارڈز 26 فروری 2018 کو وگیان بھون نئی دلی میں دیئے جائیں گے۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب سنتوش کمار گنگوار کی موجودگی میں 338 ورکرز کو ایوارڈز سے نوازیں گے۔ اس موقعے پر تمام ریاستی حکومتوں/  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی انتظامیہ،مرکزی وزارتوں / محکموں کے وزرائے محنت اور لیبر سکریٹری، لیبر کمشنروں کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شرم ایوارڈز پانے والے اور ان کے اہل خانہ بھی موجود ہوں گے۔

حکومت ہند نے سال 2011 سے 2016 تک کے لیے چار زمروں یعنی ’’شرم رتن ایوارڈ ‘‘، ’’شرم بھوشن ایوارڈ‘‘، ’’شرم ویر/ شرم ویرانگانہ‘‘ اور  ’’شرم شری /  شرم دیوی ایوارڈ‘‘  میں 194 وزیراعظم شرم ایوارڈز کا اعلان کیا  ہے جو کہ سرکاری شعبے کے اداروں ، مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے محکمہ جاتی اداروں اور نجی شعبے کی ایسی اکائیوں جن میں پانچ سو یا اس سے زیادہ ورکرز کام کرتے ہوں، کے ورکرز کو اُن کی بہترین کارکردگی ، اختراعی اہلیت، پیداواری صلاحیت کے شعبے میں شاندار تعاون اور غیرمعمولی حوصلے اور حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنے کے اعتراف کے طور پر دیئے جائیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More