Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز کشمیر وادی سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو 3000 ہزار روزگار فراہم کرے گا۔ راجناتھ

Urdu News

 نئی دہلی۔ مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج جموں وکشمیر کا اپنا چار روزہ دورہ مکمل کرلیا۔ ان کے ہمراہ مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گوآبا اور وزارت داخلہ کے دیگر سینئر افسران بھی جموں وکشمیر گئے تھے۔شمال مشرقی خطہ کے مرکزی وزیر مملکت آزادانہ چارج ،وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات اور پنشن کے علاوہ ایٹمی توانائی اور خلا کے مرکزی وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی کل سری نگر میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے ساتھ شامل ہوگئے تھے۔

آج جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ مرکز جموں وکشمیر کے تمام تینوں خطوں کی مساوی ترقی کے لئے کوشش کررہا ہے۔پی ایم ڈی پی کے تحت بہت سے پروجیکٹوں پر نفاذ ہورہا ہے۔ مرکز نے کشمیر وادی سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو تین ہزار روزگار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت ریاست کے لئے 1080 کروڑ روپئے کی منظوری دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے ان لوگوں کے لئے معاوضہ میں اضافہ کیا ہے جو جنگ بندی کی خلاف ورزی  کے دوران مارے گئے ہیں۔یہ معاوضہ بڑھا کر ایک سے پانچ لاکھ روپئے کردیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں چار  سو مرتبہ سے زیادہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو جلد یا دیر سے ان خلاف ورزیوں کو روکنا ہی ہوگا۔

دیگر اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے کشمیر وادی میں چھ ہزار  عارضی رہائش تعمیر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نے پی او جے کے، کے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی باز آباد کاری کے لئے دوہزار کروڑ روپئے کا ایک پیکیج بھی مختص کیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی اس کے لئے روپئیہ تقسیم کیا جائے گا اس کو آدھار سے جوڑ دیا گیا ہے۔

 جناب راجناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ چار دن تک جموں وکشمیر کے دورے پر رہے۔ انہوں نے کل نوشہرہ کا دورہ کیا تھا اور سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور پی ایس ایف کے نوجوانوں سے ملاقات کی تھی انہوں نے کہا کہ ہم سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی خدمات اور تعاون کو نہیں بھول سکتے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نے ماہرین ایک گروپ تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے تاکہ سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے درپیش مسائل کے بارے میں مطالعہ کیا جاسکے ۔

وزیر داخلہ نے سیاسی پارٹیوں،پنن کشمیر، گجر بکروال فرقہ ا ور جموں وکشمیر معاشرے کے مختلف طبقوں کے وفود سمیت جموں میں مختلف وفود کے ساتھ ملاقات کی۔

مرکزی وزیر ریاست کے چار دن کے دورے پر 9 ستمبر کو سری نگر پہنچیے تھے۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے گورنر جناب ا ین این ووہرا اور وزیراعلی محترمہ محبوبہ مفتی سے ملاقات کی تھی۔انہوں نے وزیراعلی، نائب وزیراعلی ڈاکٹر نرمل سنگھ، مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گو آبا، جموں وکشمیر کے چیف سیکریٹری جناب بی بی ویاس اور وزارت داخلہ اور ریاستی حکومت کے سینئر افسروں کے ساتھ جموں وکشمیر کے لئے وزیراعظم کے ترقیاتی پیکج کے نفاذ  کی صورت حال کا بھی جائزہ لیاتھا۔ جناب راجناتھ سنگھ نے ریاست کی امن وقانون اور سیکوریٹی کی صورت حال کے بارے میں سری نگر میں ایک اعلی سطحی سیکوریٹی جائزہ میٹنگ کی بھی صدارت کی تھی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More