34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

حکومت دیویانگوں کی فلاح و بہبود کی پوری طرح پابند ہے:جناب تھاور چند گہلوت

Government is fully committed to The Welfare of Divyangjans: Shri Thaawarchand Gehlot
Urdu News

نئی دہلی،  سماجی انصاف اور تفویض اختیارا ت کےوزیر جناب تھاور چند گہلوت نے کہا ہے کہ حکومت ہند دیویانگوں کی فلاح و بہبود کے تئیں عہد بند ہے اور وزیراعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پچھلے تین برسوں میں اُن کی بھلائی کیلئے بہت سے نئے اقدامات کئے گئے ہیں۔ دانشورانہ اور ترقیاتی صلاحیتیں رکھنے والے دیویانگ ہمارے معاشرے کا ایک اہم حصہ ہیں اور  ان کی فلاح و بہبود اونچی سطح کی عہد بندی کے ذریعے ہی حاصل کی جا سکتی ہے۔ وہ‘‘ انکلوسیو انڈیا اِنی شیٹیو-2017’’ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس کا انعقاد آج یہاں سماجی  انصاف اور تفویض اختیارا ت کی وزارت کے تحت  آٹزم(اپنے آپ میں گم رہنے کا نفسیاتی مرض)، دماغی فالج، ذہنی عدم توازن اور دیگر بہت سی معذوریوں کے شکار افراد کی فلاح و بہبود کے قومی ٹرسٹ کی طرف سے  کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دیویانگوں کے زمرے 7 سے بڑھا کر 21 کر دیئے گئے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ دیویانگوں کو حکومت کی فلاحی اسکیموں سے فائدہ پہنچ سکے۔ پہلی مرتبہ دیویانگوں کیلئے میٹرک سے پہلے ، میٹرک کے بعد اور بیرون ملک وظیفوں کی شروعات کی گئی ہے ۔ اب دیویانگوں کو سرکاری محکموں کی ملازمتوں میں 4 فیصد ریزرویشن اور اعلیٰ تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے نیشنل ٹرسٹ کی کوششوں کی تعریف کی۔

اطلاعات و نشریات اور ٹیکسٹائل کی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے اپنی تقریر میں کہا کہ  دیویانگوں کے والدین اور ان کے افراد خاندان کی کونسلنگ یعنی انہیں  مشورے دینے کاعمل بہت اہمیت رکھتا ہے اور دیویانگوں کے ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بہت ضروری ہے کہ تمام دیویانگوں کو اپنے لئے فراہم مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں کا علم ہو اور اس کیلئے خصوصی معلومات ضروری ہے۔ پورے ملک میں تعلیمی اداروں  کو، جن میں دیہی علاقوں کے تعلیمی ادارے بھی شامل ہیں،      د یویانگوں کیلئے فلاحی اقدامات سے واقف کرایا جانا چاہئے۔ انہوں نے رائے ظاہر کی کہ دیویانگوں کیلئے کریئرکونسلنگ کو بھی مناسب اہمیت دی جانی چاہئے۔اس مقصد کیلئے وزیراعظم کی مدرایوجنا کا بھی استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے دیویانگوں سے متعلق تمام اسکیموں کی تشہیر کیلئے اطلاعات و نشریات کی وزارت کی ہر ممکن امداد کا یقین دلایا، جس میں دوردرشن اور آل انڈیا ریڈیو کی خدمات بھی شامل ہیں۔

اس موقع پر راجیہ سبھا کے پارلیمنٹ ممبر جناب وِنے سہسترابدھے، نیشنل ٹرسٹ کے چیئرمین  جناب کملیش کمار پانڈے، نیشنل ٹرسٹ کے سی ای او جناب مکیش جین بھی موجودتھے۔ انکلوسیوانڈیا کانفرنس میں بہت سی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔ مثلاً بالی ووڈ کے اداکار وِویک اوبرائے، دی پرنٹ کے چیئرمین اور ایڈیٹر اِن چیف جناب شیکھر گپتا، اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ رابطہ کار جناب یوری اَفنیسیواور یواین ڈی پی کی ریزیڈینٹ نمائندہ محترمہ دیپا ملک ، 2016 کےپیرالمپک چمپئن  جناب شیکھر نائک ، انڈین بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے وابستہ افراد،  لیمن ٹِری ہوٹلس کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب وِپن کمار ، نیشنل انوویشن فاؤنڈیشن کی ڈائریکٹر محترمہ اِیرا سنگھل اور ہندوستانی فلم ساز اور شاعر مظفر علی۔

انکلوسیوانڈیا اِنی شیٹیو، دراصل نیشنل ٹرسٹ کی ایک عوامی آگاہی  مہم ہے، جس کا مقصد ذہنی اور جسمانی معذوری والے افراد کیلئے رکاوٹوں کودور کرنااور ان کے کام کی جگہوں، پبلک مقامات اور تعلیمی اداروں کو ان کیلئے زیادہ قابل رسائی بنانا ہے۔ معذوری رکھنے والے افراد کے حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن (یو این سی آر پی ڈی) کے مقاصد سے ہم آہنگی رکھنے والی اِس مہم کا مقصد ذہنی اور جسمانی معذوری رکھنے والے افراد کی اسکولوں، کالجوں ، کمیونٹیز اور کام کی جگہوں پر مکمل شرکت کو یقنی بنانا ہے۔ اس کی شروعات 6جون 2017 کو سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر جناب تھاور چند گہلوت نے کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی نیشنل ٹرسٹ پورے ہندوستان میں مختلف شعبوں میں،جن میں تعلیم، روزگاراور کمیونٹی لائف شامل ہیں، اس طرح کے پروگرام منعقد کر رہا ہے۔

کانفرنس میں انقلابی نوعیت کے خیالات پیش کئے جاتے ہیں۔ زبردست تجربات اور کامیابی کی کہانیاں بتائی جاتی ہیں ۔ نیز نئے نئے خیالات پیدا کرنے والا تبادلۂ خیال ہوتا ہے۔ یہ ملک کے بہترین ماہرین کا ایک اجتماع ہے، جو اقتصادی ترقیوں کا تجزیہ کرتے ہیں۔ سیاسی رہنما اور پالیسی ساز موجود ہیں، جو ہمارے مستقبل کا خاکہ تیار کرتے ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More