36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اننت گیتے نے سی ایس آر میلے 2017 کا افتتاح کیا

अनंत गीते ने सीएसआर मेला 2017 का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی،4 مئی، بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائزیز کے مرکزی وزیر جناب اننت جی گیتے نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں تین د ن تک چلنے والے سی ایس آر میلے 2017 کا افتتاح کیا۔ اس اہم میلے کا اہتمام بھاری صنعتوں اور پبلک انٹر پرائیزیز کی وزارت کے پبلک انٹر پرائیز کے محکمے نے او این جی سی کے اشتراک سے کیا ہے ۔ تاکہ تما م شراکت داروں نیز مرکزی وزارتوں / محکموں ، سی پی ایس ای/ ریاستی پی ایس یوز پراسوٹ کمپنیوں این جی اوز/ فاونڈیشن کو اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کو دکھانے کے لئے پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔

اپنے استقالیہ خطاب میں پبلک انٹر پرائز کے محکمے میں ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر مدھوکر گپتا نے اس پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کیا اور شرکا کے انتہائی مثبت ردعمل کی ستائش کی۔

مرکزی وزیر اننت گیتے نے سی پی ایس ایز پر زور دیا کہ وہ سماجی سیکٹر خصوصاً سوچھتا ابھیان و تعلیم اور پینے کے پانی کو ترجیح بنیاد پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ سوچھتا ابھیان کامیابی کے ساتھ چل رہا ہے۔ اور اس کی وجہ سے سی پی ایس ایز کی سرگرم شرکت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دیہی علاقوں کے اسکول میں صفائی ستھرائی کی سہولتوں کی کمی کی وجہ سے ہی ایسی لڑکیوں کے معاملے بڑھ رہے ہیں جو بیچ میں ہی تعلیم چھوڑ رہی ہیں۔ جناب گیتے نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کی سہولتوں کی کمی سیکنڈری اور اعلی تعلیم کے طلبا کو تعلیم حاصل کرنے میں روکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

جناب گیتے نے وزیراعظم کی اسکل انڈیا ڈیجیٹل انڈیا اور میک ان انڈیا پہل کا ذکر کیا اور سی پی ایس ایز کے سربراہوں نے پرزور اپیل کی کہ و ہ اس سلسلہ میں ڈی پی ای کے ذریعہ وضع کردہ رہنما خطوط کو اپنائیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سی ایس آر سرگرمیوں کے لئے سی پی ایس ایز کی طرف سے اب تک کئے گئے مثالی کام پر فخر ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More