27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ہندوستان کی میڈیا اورانٹر ٹینمنٹ صنعت ترقی کے مضبوط مرحلے کے بام عروج پر

ہندوستان کی میڈیا اورانٹر ٹینمنٹ صنعت ترقی کے مضبوط مرحلے کے بام عروج پر
Urdu News

نئی دہلی،04۔  مئی   ۔مرکزی وزیر اطلاعات ونشریات جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ  میک ان انڈیا ،اسکل انڈیا  اور ڈجیٹل انڈیا کیمپین جیسے سرکاری اقدام کے   صریحی طور سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں  ، جو جی ایس ٹی سمیت  اجتماعی تبدیلی  کے مثبت اشارے کی حیثیت رکھتے ہیں ۔   نیز جو ہندوستان کے میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کےشعبے میں  بہترین تبدیلیاں رونما ہوں گی ۔ خاص  طور سے نشریات کے شعبے میں زبردست تبدیلیاں  پیدا ہوں گی ۔ جناب وینکیا نائیڈو  ٹیلی کام اتھارٹی آف انڈیا  کے بیسویں یوم تاسیس پر  اہتما م کئے جانے والے ایک دوروزہ سمینار سے خطاب کررہے تھے۔

جناب نائیڈو نے اس  سلسلے میں اپنے موقف کی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا  نشریات کا شعبہ   ڈجیٹل براڈ کاسٹنگ  کے نئے دورمیں داخل ہونے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے جس سے تازہ ترین تکنیکی  جدت طرازیو ں کے مواقع فراہم ہوں گے اور نہ صرف یہ کہ اس سے رسائی کی حد میں اضافہ ہوگا بلکہ اس کے معیار میں بھی بہتری پیدا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو کا احیأ ، کیبل کا ڈجیٹائزیشن  اور فری ٹو ائیر  ڈی ٹی ایچ شائقین کی تعداد میں اضافہ  ،   ایسے وقت میں  ہندوستانی بازار میں       نشریات کی   ایک ایسی  بالواسطہ مانگ کا متقاضی ہے  ، جب  مغربی دنیا کے ترقی یافتہ بازاروں میں    ڈجیٹل  آن ڈیمانڈ   پلیٹ فارموں کے مقابلے میں   نشریات   کے اثرات بڑی حد تک محدود ہوتے جارہے  ہیں  ۔اس طرح  ڈجیٹل ٹیرسٹریل  ٹیلی ویژن ( ڈی ٹی ٹی )  ایک اہم موڑ پر       سامنے آتا ہے  جبکہ  ہندوستان کا  عوامی نشریہ کار ادارہ   دوردرشن اپنی رسائی    سولہ شہروں سے بڑھاکر 44 شہروں تک بڑھانے کی تیاری کررہا ہے ۔اس موقع پر جناب وینکیا نائیڈو نے  ہندوستان میں   ڈی ٹی ٹی  کی مدت مقررہ میں  عمل آوری کے لئے   ٹی آر اے آئی  کی سفارشات  پر  ٹی آر اے آئی کی ستائش بھی کی ۔

جناب وینکیا نائیڈو نے مزید کہا کہ سرکار  میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے شعبے کی مزید ترقی کے لئے مختلف پالیسیوں کے ذریعہ موزوں فصا سازگار کرن کے لئے عہد بستہ ہے۔   میک ان انڈیا کے ساتھ ڈجیٹل انڈیا کیمپین   ،ویڈیو اسٹریمنگ   آن لائن  میوزک سروسز     اور الیکٹرانک گیموں کی صنعتوں    میں استحکام پیداکرے گا۔       ا س موقع پرجناب نائیڈو نے   دیسی طریقے سے  ملک میں تیار کی جانے والی   مختلف نشریاتی     مشینوں کا    ذکر کرتے ہوئے کہا کہ    میک ان انڈیا کے تحت   ملک میں   ڈجیٹل براڈ کاسٹنگ کی مشینوں کی دیسی طریقے سے تیاری کی  بنیادیں مستحکم ہوتی جارہی ہیں ۔ انہوں نے تمام متعلقہ دعوے داروں سے زور دے کر کہا کہ   ملک میں  دیسی طریقے سے نشریاتی  مشینوں کی   تیاری کی حوصلہ افزائی جانی چاہئے ۔

     جناب نائیڈو نے کہا کہ   ڈائریکٹ ٹو ہوم  (ڈی ٹی ایچ) جیسی اہم خدمات کے بازار اور  کیبل کے بازار  کی کم معیاری   ایسے مواقع پیدا کررہی ہے جن سے  دوردرشن کے فری ڈش  جیسے فری ٹو ائیر ڈی ٹی ایچ  پلیٹ فارم فائدہ اٹھارہے ہیں۔ ان فری ٹو ائیر چینلوں    کی مالیت کی دریافت پر مبنی بازار  کے لئے کئے جانے والے شفاف طریقے سے کئے جانے والے نیلاموں کے نتیجے میں   ملک کے سامعین میں ایک قسم کا انقلاب برپا ہوگیا ہے  اوردیہی آبادی زیادہ سے زیادہ  ایف ٹی اے  ڈی ٹی ایچ  بینڈ ویگن   خدمات سے استفادہ کررہی ہے جس کے نتیجے میں تفریحی چینلوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے  ۔

     وزیر موصوف نے ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی ( ٹی آر اے آئی )  کی خدمات اورکردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  ڈجیٹل براڈ کاسٹنگ        کی طرف پیش رفت سے متعدد چینل درپیش ہوگئے ہیں اور سست  رفتاری کے ساتھ ہی صحیح  نئی تبدیلیاں اختیار کرنے کی راہ میں آنے والی دشواریوں  کے تعلق سے ٹی آر اے آئی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ جناب نائیڈو نے  ملک میں   ٹیلی کام   ریگولیٹری خدمات   کی انجام دہی کی دو دہائیاں مکمل ہونے پرٹی آر اے آئی کو مبارکباددی کہ  اس ادارے نے مواصلات اور نشریات کے شعبے میں  صارفین کے تحفظ کو  پیش نظر رکھتے ہوئے ترقی کے سفر میں                                                                      زبردست  خدمات  انجام دی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More