23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سوچھتاکے بارے میں بے مثال ملک گیر مہم: وزیراعظم کی اپیل پر ہندوستان کا رد عمل

Unprecedented nationwide campaign on Swachhta India responds to Prime Minister’s Call
Urdu News

نئی دہلی۔  کل سے پورے ملک میں پندرہ دن سے زیادہ کی صفائی ستھرائی کی ایک بے مثال مہم شروع ہوگی، جس میں سوچھ بھارت مشن کے لئے ایک بار پھر جن آندولن شروع کیا جائے گا۔یہ مہم 2 اکتوبر کو سوچھ بھارت مشن کی تیسری سالگرہ سے پہلے وزیراعظم جناب نریندر مودی کی جذباتی اپیل کے نتیجہ میں چلائی جائے گی۔ 15 ستمبر سے 2 اکتوبر  2017 تک چلائی  جانے والی اس ملک گیر صفائی مہم کو وزیراعظم  نے‘‘سوچھتا ہی سیوا’’ نام دیا ہے۔ پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت سوچھ بھارت مشن کے لئے اس مہم کے دوران رابطہ کار کام کرے گی۔

اس مہم کا مقصد عوام کو بیدار  کرنا اور  ایک صاف ستھرے ہندوستان کے مہاتما گاندھی کے خواب کو پورا کرنے کے لئے صفائی ستھرائی کے واسطے ‘‘جن آندولن’’ کو مستحکم کرنا ہے۔ سوچھتا ہی سیوا مہم میں سماج کے سبھی شعبوں کے  لوگ صفائی ستھرائی اور ٹوائلیٹس کی تعمیر اور اپنے ماحول کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک کرنے کے لئے شرم دان کریں گے۔ عوامی اورسیاحتی مقامات پر خصوصی طور پر صفائی کی جائے گی۔ اس مہم میں صدرجمہوریہ  ہند سے لے کر عام شہریوں تک سبھی حصہ لیں گے۔ اس میں مرکزی وزرا ، گورنرز، وزرا اعلی ، قانون ساز ،معاشرے کی ممتاز شخصیتیں اور اعلی افسران شرکت کریں گے۔ ممتاز شخصیتوں ،مذہبی رہنماؤں، کارپوریٹ کے اعلی عہدے داروں وغیرہ کو اپنے اپنے علاقوں میں اس مہم کی قیادت کے لئے  ترغیب  دی جارہی ہے۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت نے سماج کے مختلف شعبوں کے لوگوں کا تعاون حاصل کرنے  اور اس  عوامی مہم کو بے مثال بنانے کے لئے ریاستی حکومتوں کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں بڑے منصوبے تیار کئے ہیں۔اس مہم کامقصد غریبوں اور محروم لوگوں تک پہنچنا اور انہیں پائیدار صفائی ستھرائی کی خدمات فراہم کرانا ہے۔

اس مہم کاآغاز15 ستمبر 2017 کو صدرجمہوریہ کانپور کے گاؤں ایشوری گنج  سے کریں گے ۔جس کو کھلے میں رفع حاجت سے پاک ہونے کا درجہ حاصل  ہوگیا ہے۔  صدرجمہوریہ ہند ملک گیر سطح پر ‘‘سوچھتاہی سیوا’’ عہدکرائیں گے اور ہندوستان میں دو لاکھ پچاس ہزار سے زائد گرام پنچایتوں اور شہروں میں اسی طرح کی کارروائی شروع کی جائے گی۔مہم شروع کئے جانے کی تقریب میں  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیرمحترمہ اوما بھارتی، اترپردیش گورنر جناب رام نائک، اترپردیش کے وزیراعلی جناب یوگی آدتیہ ناتھ اور سوچھ بھارت مشن کی حمایت کرنے والے  اورسماج کے مختلف شعبوں کے نمائندگی کرنے والے سات افراد شامل ہوں گے۔

اس بات کو یقینی بنانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں کہ ‘‘ سوچھتا ہی سیوا’’ مہم کو تمام ریاستوں اور اضلاع میں رسمی طور پر شروع کیاجائے جس میں گورنر ، وزرا اعلی، ریاستی وزرا ،ارکان پارلیمنٹ، ایم ایل اے  اور ضلع کلکٹر شامل ہوں۔ پنچایتوں اور دیگر مقامات پر ایک ساتھ عہد لیاجائے گا اور شرم دان کیا جائے گا۔

 پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت نے مہم کی مدت کے دوران مخصوص تاریخوں کی نشاندہی کی ہے۔ اس میں تین ایتوار ، 17,24 ستمبر اور 1 اکتوبر کو آئیں گے، جب کہ لوگوں کو ٹوائلیٹ کی تعمیر، دیہی اور شہری علاقوں میں عوامی مقامات ، بس اسٹینڈ، اسکول اور کالجوں، مجسموں،اسپتالوں اور تالابوں کی صفائی ستھرائی کے لئے بڑے پیمانے پر شرم دان کرنے کی ترغیب دی جائے گی۔ یکم ا کتوبر 2017 کو15 شناخت کئے گئے ٹورسٹ مقامات پر ایک خصوصی صفائی مہم چلانے کا منصوبہ ہے۔

نائب صدر جمہوریہ  جناب ایم وینکیا نائیڈو 17ستمبر 2017 کرناٹک میں ایک گاؤں کاد ورہ کریں گے اور ٹوائلیٹ کی تعمیر اور عام صفائی ستھرائی کے لئے شرم دان کریں گے۔ اس دن کو ‘‘ سیوا دیوس ’’کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن ملک کے مختلف حصوں میں بڑی تعداد میں مرکزی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور ارکان اسمبلی بھی شرم دان کریں گے۔

17 ستمبر کو سیوا دیوس کے موقع پر دور درشن صبح 11:00 بجے ‘‘ٹوائلیٹ  ایک پریم کتھا’’ فلم کے ورلڈ ٹی وی پریمیئر کا اہتمام کرے گا۔اس فلم میں ٹوائلیٹس کے استعمال کے لئے ا یک موثر پیغام دیا گیا ہے۔اس فلم کو مل جل کر عوامی مقامات پر دیکھنے کے لئے ترغیب دی جارہی ہے تاکہ لوگوں کے رویہ میں مثبت تبدیلی آئے۔ اس مہم کے دوران سوچھتا کے لئے خصوصی مہم شروع کئے جانے کے سلسلے میں کئی میڈیا ہاوسسز رضا کارانہ طور پر آگے آئیں ہیں۔

 اس مہم کے اختتام پر 2 اکتوبر کو گاندھی جیتنی ہے، جس کو سوچھ بھارت دیوس کے طور پر منایا جائے گا۔ اس دن  اس سلسلے میں مضامین لکھنے والوں ،فلمیں اور پینٹنگز تیار کرنےو الوں کو قومی ایوارڈ سے نوازا جائے گا اورملک بھر سے سماج کے سبھی شعبوں سے سوچھتا مہم میں شرکت کرنے والوں کو  سوچھ بھارت ایوارڈ پیش کئے جائیں گے۔اس پندرھواڑے سے قبل ملک گیر سطح پر مضمون نگاری، شارٹ فلم اور پینٹنگز تیار کرنے  کی ایک مسابقت کا اہتمام کیا گیا ،جس میں اسکولوں، نوجوانوں کی تنظیموں ، سینٹرل پولیس فورسس اور عام شہریوں کو فوکس کیا گیا ۔

 اس وزارت نے اس مہم کے دوران شرم دان کرنے اور دیگر خدمات انجام دینے کے فوٹو اپ لوڈ کرنے کے واسطے عوام کو سہولت مہیا کرانے کی غرض سے  MyGov.in پر ویب پیج  اور خصوصی پورٹل  تیار کیا ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More